Home / Technology / سام سنگ کے PND7000 ٹیلی ویژن نے CNET ایڈیٹرز چوائس 2011 کا اعزاز جیت لیا

سام سنگ کے PND7000 ٹیلی ویژن نے CNET ایڈیٹرز چوائس 2011 کا اعزاز جیت لیا

لاہور : اکتوبر ، 2011 – سام سنگ الیکٹرانکس ، دنیا کا سرفہرست ادارہ ہے جو کنزیومر الیکٹرانکس، ہوم اپلائنسز اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے شعبے میں نئی ایجادات پر متعدد اعزازات جیت چکا ہے۔ گذشتہ دنوں اس ادارے کے تیار کردہ PND7000 ٹیلی ویژن کو عالمی سطح پر جدید ترین قرار دیا گیا۔ دنیا کے نامور تجزیاتی ادارے CNET کی جانب سے سام سنگ کی اس ایجاد کو ایڈیٹرز چوائس 2011 کے شاندار اعزاز سے نوازا گیا۔

سال 2011 کی تمام اعلیٰ ٹیلی ویژن ایجادات کا تجزیہ کرنے کے بعد ، CNET کے ماہرین نے ؛ سام سنگ PND7000 اور مشہور ادارے سونی کے KDL-NX72 0LED ٹیلی ویژن کو ایڈیٹرز چوائس 2011 کے اعزازات پیش کئے۔ سام سنگ کے PND7000 اور PND8000 سیریز کے ٹیلی ویژن میں نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے رنگوں میں مزید شوخی اور سیاہ رنگ کی پیشکش میں مزید گہرائی پیدا کی گئی ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہاکہ ؛ اس نئے ٹیلیویژن کا موازنہ جب مقابل مصنوعات سے کیا جاتا ہے ، تو صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ سام سنگ نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ویڈیو اور رنگوں ، 3D کارکردگی اور شفاف تصاویر کی پیشکش میں نمایاں سبقت حاصل کر لی ہے۔ اسی لئے اس ٹی وی کو ہر شعبے میں 10 میں سے 9 سے زیادہ اسکور حاصل ہوا ۔

CNET ایڈیٹرز چوائس اعزاز پیش کرنے سے پہلی ہر ٹیلی ویژن کی تصویر کے علاوہ اس کی کارکردگی اور قدرو قیمت کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ PND7000 اعلیٰ ترین کارکردگی کے باوجود اپنے معیار کے دیگر ٹیلی ویژنز کے مقابلے میں سب سے کم قیمت اور باکفایت ہے۔ سام سنگ ہی کے PND8000 پلاسما ٹیلی ویژن میں ویب براؤزنگ کی جدید سہولت اور ایک خوبصورت، کثیر المقاصد ریموٹ کنٹرول بھی شامل ہے۔ سام سنگ نے iOS اور اینڈرائیڈ نظام پر مبنی ریموٹ کنٹرول کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروائی ہے ، جو کہ یقینا ایک بے مثال تصور پیش کرتی ہے۔

سام سنگ PND7000 ٹیلی ویژن کے تجزیات ملاحظہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ دیکھئے؛ http://reviews.cnet.com/flat-panel-tvs/samsung-pn59d7000/4505-6482_7-34468714.html?tag=mncol;txt#reviewPage1

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ — شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 0423-586121 9/ 0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top