Home / Technology / سام سنگ کی نئی ایجادات نے 30 عالمی CES اعزازات جیت لئے

سام سنگ کی نئی ایجادات نے 30 عالمی CES اعزازات جیت لئے

لاہور: نومبر، 2011ء ۔ سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ، دنیا بھر میں الیکٹرانکس اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا سرفہرست ادارہ ہے، جس نے اس سال بھیCES اعزازات کی تقریب میں ایجادات اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے 30 نئے عالمی اعزازات جیت لئے ہیں۔ انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) 2012 کے حوالے سےInnovation اعزازات کی یہ تقریب دنیا کی وسیع ترین نمائش ہے جہاں ٹیکنالوجی مصنوعات تجزیہ اور تجارت کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ ؛ CES کی جانب سے یہ اعلیٰ اعزازات حاصل ہونے سے ہماری بھرپور عزت افزائی ہوئی ہے۔ اس طرح اب دنیا بھر میں سام سنگ کے اس عزم کی عکاسی ہوئی ہے کہ تحقیق اور ترقی کے ذریعے ہم مصنوعات کی 36 سے زائد اقسام میں اعلیٰ ترین معیار اور جدید ترین خصوصیات پیش کر رہے ہیں۔گذشتہ تین سالوں کے دوران سام سنگ نے CES نمائشوں میں 90 اعزازات جیتے ہیں۔

سال 2012 کے CES اعزازات میں سے سام سنگ کی مصنوعات نے جو اعزاز جیتے ہیں ، ان میں 2 اعزازات “بہترین ایجاد” کے ہیں اور 4 اعزازات ماحولیاتی تحفظ کے ہیں۔ CES اعزازات کے لئے کامیاب مصنوعات کا انتخاب ، سال 1976 سے عالمی ماہرین کی زیر نگرانی کیا جاتا ہے۔ اس سال سام سنگ کی اعزاز یافتہ مصنوعات میں ؛ ٹیلی ویژن، ہوم تھیٹر، موبائل فون، ٹیبلیٹ کمپیوٹر، موبائل کمپیوٹر، مانیٹر، SS ڈرائیو اور LCD پینل وغیرہ شامل تھے۔ان میں سے چند مصنوعات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سام سنگ 830 سیریز Solid-State ڈرائیوز (SSD) میں SATA 6GB/s کی رفتار والا ڈیٹا انٹر فیس موجود ہے، جس کی رفتار دوگنی ہے اور معلومات ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی دو گنا ہے۔اب سام سنگ SSD میں 51 2GB کی صلاحیت بھی دستیاب ہے۔
سام سنگ RF-4289 LCD ریفریجریٹر میں اب باورچی خانے سے متعلقہ جدید ترین سہولیات اور Applications شامل کر دی گئی ہیں۔اس فریج میں WiFi کی سہولت بھی ہے، اور 8 انچ کی LCD والی TouchScreen پر صارفین ؛ کھانے پکانے کی ترکیبیں، تازہ ترین خبریں ، اپنی تصاویر اور پسندیدہ موسیقی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
سام سنگ سیریز 7 Slate پرسنل کمپیوٹر؛ اس مختصر حجم والے کمپیوٹر میں جدید ترین LapTop کمپیوٹر کی تمام خصوصیات اور صلاحیتیں موجود ہیں۔11.6 انچ کی SuperBright Plus Capacitive Touch HD Display اسکرین، کے علاوہ اس میں ، Intel Core i5 پراسیسر بھی موجود ہے ، Windows 7 پروفیشنل OS بھی اور 12 8GB کی Solid State ہارڈ ڈرائیو بھی ۔

سام سنگ نوٹ بک پرسنل کمپیوٹر سیریز 7 کرونوز : جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں SuperBright HD+ ڈسپلے، انٹیل کور پراسیسر، فاسٹ اسٹارٹ ، 75 0GB ہارڈ ڈرائیو، اور 8GB ایکسپریس Cache موجود ہیں۔

سام سنگ گیلکسی S II Epic 4G Touch : میں Android اسمارٹ فون کی ذہین ترین خصوصیات موجود ہیں، سپر AMOLED+ ڈسپلے ، Dual Core ایپلی کیشن پراسیسر، لاتعداد تفریحات اور سماجی تعلقات facebook جیسے تجربات بھی اس ذہین فون میں موجود ہیں۔سام سنگ Galaxy SII at AT&T : گیلکسی اسمارٹ فون کی تمام خصوصیات کے علاوہ اس اسمارٹ فون کے باریک ترین خطوط اور مختصر ترین حجم اور جسامت 8.89 ملی میٹر چوڑائی پر مبنی ہیں۔اس میں 4.3 انچ کی اسکرین کے ساتھ 1. 2GHz Dual Core پراسیسر بھی موجود ہے۔ سام سنگ Sidekick 4G : بھی مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنیAndroid اسمارٹ فون ہے، جو سوشل نیٹ ورکنگ کے جدید تجربات مہیا کرتا ہے۔اس میں Google کی سہولت بھی ہے اور ویڈیو Chat کی صلاحیت بھی۔ سام سنگ گیلکسی TAB 8. 9WiFi اور گیلکسی TAB 10. 1WiFi : اینڈرائیڈ 3. 1Honeycomb کے ساتھ تیز تر ایپلی کیشنز اور Intuitive Navigation کی صلاحیت پیش کرتے ہیں۔ ان میں USB کی مختلف اقسام استعمال کرتے ہوئے ، اضافی keyboard, joysticks اور game pads بھی نصب کئے جا سکتے ہیں۔ گیلکسی Tab 10.1 کمپیوٹر 4G LTE کے ساتھ ؛ میں مزید خصوصیات کا اضافہ کر دیا گیاہے، جیسے کہ؛ نہایت باریک اور خوبصورت ڈیزائن ، صرف 8.6 ملی میٹر حجم، ڈاؤن لوڈ کرنے کی رفتار 5-12Mbps اور اپ لوڈ کرنے کی رفتار2- 5Mbps. اور اس میں 4G موبائل براڈ بینڈ کی صلاحیت بھی ہے۔

سام سنگ کا عزم ہے کہ سال 2013 تک یہ ادارہ ماحولیاتی تحفظ میں سرفہرست شمار کیا جائے۔ اس حوالے سے ایک وسیع منصوبے PlanetFirst Initiative کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کے تحت سام سنگ ماحول دوست مصنوعات تیار کرنے میں پیش پیش ہو گا، اور اس کی فیکٹریوں میں بھی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ایسے اقدامات کے باعث سام سنگ کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے 4 مختلف اعزازات دیئے گئے۔سام سنگ کی جن مصنوعات نے یہ اعزازات جیتے ، ان میں اہم ترین یہ ہیں؛
سام سنگ SMH2117S Over the Range Microwave Oven ؛ اس میں بجلی کی بچت کے لئے جدید ترین LED لیمپ اور دیگر خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔اس کا سرامک Enamelسے بنا ہو ا اندرونی حصہ ، عام Oven سے 7 گنا زیادہ مضبوط ہے ، جس پر خراش یا زنگ نہی لگ سکتا۔

سام سنگ LTI460AP0 1Transparent Liquid Crystal Display ؛ ایک شفاف شیشے جیسی Panel اسکرین ہے، جو 22 انچ چوڑی ہے۔ اس پر واضح High Definition تصاویر اور اشتہارات بھی دکھائے جا سکتے ہیں، صارفین کو معلومات اور تازہ خبریں دکھانے کے لئے اسے دوکانوں میں شیشے کے دروازوں اور شو کیس وغیرہ کے شیشے پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ آلہ انتہائی کم بجلی استعمال کرتاہے، بلکہ شمسی توانائی سے بھی چلتا ہے۔

سام سنگ NC215S شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا سب سے پہلا نوٹ بک کمپیوٹر ہے، جو بہت کم توانائی سے اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس میں بہت سی ماحول دوست خصوصیات بھی ہیں۔ ایک گھنٹہ سورج کی روشنی سے چارج کرنے پر اسے 2 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بیٹری ایک مکمل چارج کے بعد 14.5 گھنٹے تک رواں رہتی ہے۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-35861219/ 0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top