Home / Technology / سام سنگ ٹیلی ویژن کی ایپلی کیشنز کے Downloads کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی

سام سنگ ٹیلی ویژن کی ایپلی کیشنز کے Downloads کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی

لاہور : 15 نومبر 2011 ۔ سام سنگ الیکٹرانکس نے اعلان کیا ہے کہ سام سنگ Apps جو کہ HDTV پر مبنی دنیا میں پہلا ایپلی کیشنز کا ذخیر ہ ہے، اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ سام سنگ ٹی وی کے ذخیرے میں اب 1000 سے زائد ایپلی کیشنز پیش کی جارہی ہیں، جب کہ دنیا بھر میں صارفین اب تک ایک کروڑ سے زائد ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ اس طرح سام سنگ برقی تفریحات کا ایک جدید ترین عالمی ماحول EcoSystem تخلیق کر رہا ہے، جسے اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Online ویڈیو ایپلی کیشنز مقبولیت میں سب سے آگے رہیں، مثلاً Youtube، جسے امریکہ، جنوبی کوریا اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ دنیا بھر میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز کی تعداد اب ایک کروڑ دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اور ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز کی یومیہ اوسط 50,000 تک پہنچ چکی ہے۔

اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا سام سنگ بھی تفریحی سہولیات کے اس دلچسپ ذخیرے کو روز بروز وسعت دے رہا ہے اور اس کے معیار کو بھی بلند تر کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے سام سنگ نے تفریحی مواد اور سہولیات تخلیق کرنے والے ماہرین اور اداروں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صارفین جن ایپلی کیشنز کو سب سے زیادہ پسند کر رہے ہیں ان میں مختلف شعبے شامل ہیں مثلاً ؛ خبریں، تفریح، میدانی کھیل اور کمپیوٹر گیمز۔ خبروں کے حوالے سے مقبول ترین ایپلی کیشن میں BBC نیوز، WSJ Live ، اور CNBC کے علاوہ ٹائم ٹی وی شامل ہیں۔

تفریح کے حوالے سے مقبول ایپلی کیشنز میں ؛ برلنر فلہارمونیکر- آرکیسٹرا سرفہرست ہے۔ ESPN اسکور سینٹر بھی کھیلوں کے حوالے سے بے حد مقبول ہے۔ برطانیہ میں مقبول ترین سہولت Lovefilm ہے ، جبکہ آسٹریلیا میں Telstra’s NRL game analyser سے سے پسندید ہ ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ ہماری کامیابی کی بنیاد ہماری ایپلی کیشنز کا معیار، انفرادیت اور وسیع انتخاب ہے۔جو کہ مختلف ترجیحات رکھنے والے صارفین کی ضروریات کے مطابق تخلیق کی جاتی ہیں۔

سام سنگ نے دنیا بھر میں تفریحی اور معلوماتی مواد تیار کرنے والے ماہرین Developers کے لئے خصوصی مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ تاکہ ان کی مسلسل تربیت اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ مقابلے سال 201 0 کے دوران امریکہ، برطانیہ، فرانس ، جرمنی، اور کوریا میں منعقد کئے گئے۔ اب ان مقابلوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر ممالک تک پہنچایا جا رہا ہے ، جن میں ؛ برازیل، میکسیکو، چین، اور جنوب مشرقی ایشیاء شامل ہیں۔

سام سنگ کی تیار کردہ Software Development Kit (SDK) کی مدد سے یہ تخلیق کارDevelopers اپنے کام کو نہایت آسان بنا سکتے ہیں، اور مزید دلچسپ ایپلی کیشنز تیار کر سکتے ہیں۔ سام سنگ ڈیویلپر فورم SDF بھی ایک ایسی سہولت ہے جو ڈیویلپرز کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مشاورت کو آسان بنا تی ہے۔ سام سنگ کی ان سہولیات کے استعمال سے ڈیویلپر افراد کے لئے آمدنی کے نت نئے ذرائع پیدا ہوتے ہیں۔سام سنگ صارفین کے فائدے کے لئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے فوائد کو یکجاء کرنے کے لئے مصروف ِ عمل ہے۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-35861219
0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top