Home / Technology / سام سنگ نے نوجوان صارفین کے لئے ایک خصوصی اسمارٹ فون – گیلکسی Y متعارف کروا دیا۔

سام سنگ نے نوجوان صارفین کے لئے ایک خصوصی اسمارٹ فون – گیلکسی Y متعارف کروا دیا۔

لاہور : نومبر، 2011 ۔ سام سنگ الیکٹرانکس عالمی سطح پر ؛ ڈیجیٹل میڈیا ، مواصلات اور مخلوط ٹیکنالوجی کا سرفہرست ادارہ ہے ، جس نے اب ایک جدید اسمارٹ فون – گیلکسی (Galaxy Y) متعارف کروا دیا ہے، جو کہ نوجوانوں اور کم عمر صارفین کی تمام ضروریات ، ترجیحات اور بجٹ کے عین مطابق تیار کیا گیاہے۔ سام سنگ گیلکسی S536 0Y نہایت کم قیمت میں صارفین کو جدید ترین اینڈرائڈ Android سہولیات اور اعلیٰ تجربات پیش کرتا ہے۔ اس باکفایت فون کے آنے سے اب بچّے بھی با آسانی اسمارٹ فون کے مالک بن سکتے ہیں ۔

نوجوان طبقے کے لئے یہ اسمارٹ فون وہ تمام جدید ترین خصوصیات اور سہولیات پیش کرتا ہے، جو کہ سام سنگ گیلکسی سیریز کے تمام دیگر موبائل فونز میں موجود ہوتی ہیں۔ان سہولیات سے ایک طاقتور اسمارٹ فون کی کارکردگی حاصل ہوتی ہے۔ اس فون کا حجم نہایت ہلکا ہونے کے ساتھ باریک اور خوبصورت خطوط پر مبنی ہے ۔(102. 9X 57. 9X 12. 2mm) اس کا وزن صرف 96.8 گرام ہے۔ اس آلے میں 3 انچ کی ایک TFT Touch Screen بھی موجود ہے جو QVGA resolution پر مبنی ہے۔ سام سنگ گیلکسی Y میں 3.5 ملی میٹر کا ایک آڈیو جیک اور ایک مائکرو USB پورٹ بھی دیا گیا ہے۔

اس کا CPU ایک ARMv 6 یونٹ پر مشتمل ہے، جس میں WiFi اور GPS کے علاوہ ایک طاقتور براؤزر Browser اور Doc Viewer بھی موجود ہیں۔ گیلکسی Y فون میں 2 میگا پکسل کیمرہ ، ایک لاؤڈ اسپیکر ، 120 0mAh li-ion بیٹری موجود ہے اور یہ مائکرو SD کارڈ تک رسائی بھی پیش کرتا ہے۔ اس میں اینڈرائڈ 2.3.4 جنجر بریڈ اور Touch Wiz 3.0 کی سہولت بھی شامل ہے۔اس طرح یہ جدید ترین اینڈرائڈ فونز کے حلقے میں شمار ہوتا ہے۔ا س فون کے ذریعے Facebook, Twitter اور MySpace جیسی سہولیات تک باآسانی رسائی حاصل ہوتی ہے۔

اس فون کی اسکرین میں ایک QWERTY keyboard موجود ہے ، جب کہ انگلی کے اشارے سے لکھنے والا Swype keyboard بھی شامل ہے۔ اس کے 2 میگا پکسل کیمرے میں Geo Tagging, Smile Shot, Image Effects اور Scenes کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ، گیلکسی Y کے حامل افراد کو اینڈرائیڈ مارکیٹ میں دستیاب لاتعداد سہولیات ، گیمز، اور پیداواری applications تک بھی باآسانی رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ اسمارٹ فونز کی ذہین ترین سہولیات پر مبنی گیلکسی Y کے ذریعے سام سنگ اپنے نوجوان صارفین کی صلاحیتوں اور تفریحات میں اضافہ کر رہا ہے۔ ہم اپنے صارفین کے ہر طبقے کے لئے خصوصی مصنوعات اور ایجادات متعارف کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-35861219
0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top