Home / Technology / سام سنگ نے دنیا میں پہلی بار Optical sensor in Pixel والے LCD Panel کی صنعتی پیداوار کا آغاز کر دیا

سام سنگ نے دنیا میں پہلی بار Optical sensor in Pixel والے LCD Panel کی صنعتی پیداوار کا آغاز کر دیا

لاہور: دسمبر، 2011 – سام سنگ الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے حال ہی میں 40 انچ کے Optical sensor in Pixel LCD Panel کی صنعتی پیمانے پر تیاری کا آغاز کر دیا۔ اس میں جدید ترین آپٹیکل سینسر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو کہLCD پینل کے مختلف حصوں پر کسی بھی شے یا ہاتھ کے منعکس سائے کو شناخت کرسکتی ہے۔اس مقصد کے لئے انفرا ریڈ سینسرز کو LCD پینل کے اندر نصب کیا گیا ہے۔اس طرح پینل کے ہر انفرادی پکسل کے اندر ایک علیحدہ سینسر موجود ہے، جو کہ نہایت حساس انداز میں چھونے (Touch) پر بھی بالکل درست کاروائی کرتا ہے، اور ٹچ پینل کے گذشتہ ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

مستقبل کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے یہ آپٹیکل سینسر ایک وقت میں 50 سے زائد Touch Points کو شناخت کر سکتا ہے، اور Full HD اور وائڈ اینگل مناظر اور تصاویر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹچ پینل کے ذریعے کمپیوٹر Keyboard, Mouse یا Scanner کی تمام کاروائیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔ اس ایجاد کو کسی بھی زاویئے اور سطح پر نصب کیا جا سکتا ہے ، مثلاً ؛ میز کے اوپر لٹا کر یا دیوار پر لٹکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی اوپری سطح پر لگا ہوا Tempered شیشہ اس قدر مضبوط ہے کہ یہ 80 کلوگرام سے زائد وزن برداشت کر سکتا ہے۔

اس نئی ایجاد کے باعث دنیا بھر میں عوامی برقی سہولیات ، مثلاً ATM مشینوں، عوامی معلومات اور شہریوں کی راہنمائی کے آلات کا استعمال مزید آسان اور پر کشش ہو جائے گا۔ Optical Sensing Per Pixel کی یہ جدید ٹیکنالوجی اسکرین پر موجود تصاویر یا علامات میں تعطل پیدا کئے بغیر برقی کاروائی کرتی ہے۔لہٰذا اس سے پیشہ ور اسٹاک بروکر حضرات، مالیاتی تجزیات کے ماہرین ، اسکولوں میں طالب علم ، کاروباری اجلاسوں کے شرکاء اور E-Desk کی سہولیات استعمال کرنے والے افراد خصوصاً فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان آپٹیکل سینسر ز کو سام سنگ اپنی ایجاد SUR4 0for Microsoft Surface میں نصب کر چکا ہے ، جو کہ میز پر لٹا کر استعمال ہونے والا ایک کثیر المقاصد کمپیوٹرائزڈ معلوماتی آلہ ہے ۔ SUR40 کی تیاری میں سام سنگ کو عالمی ادارے مائکروسافٹ کی معاونت بھی حاصل ہے، اور یہ ایجاد اب صارفین کے لئے خصوصی آرڈر پر فراہم کی جا رہی ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ اس نئی ایجاد نے حساس Touch آلات کے استعمال میں عملی دقّت پیدا کرنے والے ان تمام عوامل پر ٹیکنالوجی کے ذریعے قابو پا لیا ہے، اس طرح اب Interactive Display اسکرین اب ایک زیادہ فعال اور مفید آلہ بن گیا ہے۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
فون: 042-35861219
0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top