Home / Technology / سام سنگ نے جدید ترین ملٹی ویو Multi Viewکیمرہ MV800 متعارف کروا دیا۔

سام سنگ نے جدید ترین ملٹی ویو Multi Viewکیمرہ MV800 متعارف کروا دیا۔

لاہور: 24 نومبر، 2011 ۔ سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ، دنیا بھر میں ہوم اپلائنسز ، مواصلاتی آلات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا سرفہرست ادارہ ہے جس کی ایجادات بہت سے عالمی اعزازات جیت چکی ہیں۔ سام سنگ نے اب اپنا جدید ترین اور مختصر حجم والا ڈیجیٹل کیمرہ متعارف کروا یا ہے ، جس کا نام سام سنگ ملٹی ویو Multi-View MV800 ہے۔ اس نئی ایجاد میں اسٹائل ، آسان استعمال اور جدید ترین خصوصیات کا حسین امتزاج موجود ہے ، جس کے ذریعے سماجی طور پر متحرک طرز حیات رکھنے والے شائقین چھٹیوں کے دوران اپنے یادگار لمحات کو تصاویر اور ویڈیوز میں محفوظ کر سکتے ہیں۔یہ کیمرہ مختلف حسین رنگوں میں دستیاب ہے مثلاً ؛ شوخ سرخ، اسٹائلش سیاہ، اور شفاف سفید۔

اس میں 3.0 انچ کی flipout ڈسپلے اسکرین ہے ، جس سے 16.1 میگا پکسل کی تصاویر اور ویڈیو بہت ہی بلند یا پست زاویہ سے بنائی جا سکتی ہیں۔ اس طرح صارفین اپنی شاندار ذاتی پروفائل تصاویر کو فیس بک اور دیگر آن لائن ذرائع پر پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گروپ فوٹو یا کسی رنگا رنگ روشن محفل کے دوران بھی اعلیٰ ترین تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس کیمرے کے مختصر حجم ،جدید انداز اور ساخت کی بدولت اسے باآسانی اپنی جیب یا زنانہ پر س میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس میں دنیا کی جدید ترین ڈیجیٹل امیج ٹیکنالوجی موجود ہے ، جس کے باعث نا تجربہ کار صارف بھی نہایت عمدہ تصاویر کھینچ سکتا ہے ۔ آپ کی تصویروں کو یادگار بنانے کے لئے اس کیمرے میں لاتعداد تخلیقی خصوصیات اور فنّی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں ، جنہیں استعمال کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔ملٹی ویو MV800 ہر تصویر کے تفصیلی ، شفاف رنگوں کو نمایاں کرتا ہے۔

تصویر یا ویڈیو بنانے کے فوراً بعد آپ اس کیمرے کے ذریعے براہ راست انٹرنیٹ اور سماجی ویب سائٹس ، مثلاً فیس بک ، پر تمام دوستوں اور عزیزوں کو پیش (Share) بھی سکتے ہیں۔یہ خصوصیات پہلے صرف جدید ترین اسمارٹ فون میں پائی جاتی تھیں، جو اب ایک کیمرے میں شامل کر دی گئی ہیں۔

سام سنگ MV800 میں 26 ملی میٹر کے وائڈ اینگل لینز کے علاوہ 5X Zoom lens اور Live Panorama تصاویر کی صلاحیت بھی موجود ہے ، جس سے ایک وسیع و عریض منظر یا بہت چوڑا گروپ فوٹو بھی با آسانی لیا جا سکتا ہے ۔ ایک بار تصویر یا ویڈیو کھینچ لینے کے بعد ، صارف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ؛ دلکش فریم، باسہولت effects ، اور جادوئی فریم کے ذریعے اسٹوری بورڈ کی تخلیق بھی کر سکتا ہے۔اسمارٹ فلٹر اور فوٹو ایڈیٹر سے بھی تصاویر میں مختلف تاثرات کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ MV800 میں موجود اسمارٹ ٹچ 3. 0User Interface اور وسیع Menu کے ذریعے، کیمرے میں موجود متعدد سہولیات تک رسائی حاصل کرنا نہایت آسان بنا دیا گیا ہے۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
فون: 0423-5861219
0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top