Home / Technology / سام سنگ الیکٹرانکس – ورلڈ سائبر گیمز 2011 کے سنسنی خیز مقابلوں کا معاون ادارہ

سام سنگ الیکٹرانکس – ورلڈ سائبر گیمز 2011 کے سنسنی خیز مقابلوں کا معاون ادارہ

لاہور: 17 اکتوبر، 2011 – ورلڈ سائبر گیمز انکارپوریٹڈ (WCG) ، ہر سال ، عالمی سطح پر مقبول ترین ویڈیو گیمز مقابلوں اور تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔ اس سال ہونے والے ، چوتھے بین الاقوامی سائبر کھیلوں “سام سنگ موبائل چیلنج” کا اہتمام کرنے کے لئے WCG نے سام سنگ الیکٹرانکس کے ساتھ اشتراک کیا ہے ، جو کہ موبائل ٹیکنالوجی میں دنیا کا سرفہرست ادارہ ہے۔

ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کے دوران پاکستان سمیت ایشیاء کے مختلف ممالک میں بھی، 6 ہفتوں تک ، سائبر کھیلوں کا سلسلہ ، 5 ستمبر سے 6 اکتوبر 2011 تک جاری رہا ۔ اس سال ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے شائقین کے پاس سام سنگ گیلیکسی S2 موبائل فون ہونا ضروری ہے، جو کہ ان مقابلوں کے باضابطہ مواصلاتی آلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس جدید فون کے ذریعے تفریحی سہولیات کے وسیع ذخیرے سام سنگ Apps یا Game Hubتک رسائی حاصل کرنے کے بعد ، شرکاء کو ان مقابلوں کی مرکزی گیم “آسفالٹ – 6ــ” کو ڈاؤن لوڈ کرنا تھا۔ گیم کھیلنے کے بعد اپنی کارکردگی اور اسکور WCG کے رینکنگ سسٹم کو بھیجنا تھا تاکہ شفاف نتائج کا اعلان کیا جا سکے۔پاکستان سمیت ایشیاء کے ہر ملک میں بہترین اسکور بنانے والے کھلاڑیوں کو WCG 201 1 کی ایشیائی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 9 سے 13 نومبر تک ، انڈونیشیاء لے جایا جائے گا۔ وہاں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو ان مقابلوں کا فائنل دیکھنے کے لئے جنوبی کوریا کے شہر ، بوسان جانے کا موقع بھی مل سکتا ہے، جو کہ 8 سے 11 دسمبر2011 کو منعقد ہو گا ۔ فائنل میں جیتنے والے کھلاڑی کو مجموعی طور پر 65 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

“آسفالٹ “6 نامی سائبر گیم میں دنیا کی تیز ترین گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کے مابین ریس کروائی جاتی ہے، جن میں ؛ فیراری ، لیمبورگینی، ایسٹن مارٹن، ڈوکاٹی اور 40 سے زائد دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ کھلاڑی اپنی مرضی اور قوائد کے مطابق ریس کار کی صلاحیت اور سجاوٹ میں تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں ۔ ریس کرنے کے لئے لاس اینجلس، ٹوکیو، باہاما جزائر یا کسی بھی خوبصورت شہر کی سڑکوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ریس کے تمام مناظر HD ویڈیو میں پیش کئے جاتے ہیں ۔ ماہر ترین کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد ان مقابلوں کے 1 1 مختلف مراحل میں شامل ہو گی۔ اس حوالے سے 55 مختلف تقریبات ، اور آن لائن مقابلے منعقد ہوں گے ۔ ایسی ہر تقریب میں 6 کھلاڑی شریک ہوں گے۔

سام سنگ گیلکسی S II ایک طاقتور اور جدید اسمارٹ فون ہے ، جو گذشتہ ماڈل گیلکسی S کے بعد تکنیکی ارتقاء کی متعدد منازل طے کر چکا ہے۔ اس کا نہایت باریک (8.49 ملی میٹر) حجم اور خوبصورت خدو خال 4.3 انچ کی بڑی Super AMOLED Plus ڈسپلے اسکرین بھی پیش کرتے ہیں ۔اس میں 1.2 گیگا ہرٹز کا طاقتور Dual Core پراسیسر بھی موجود ہے اور HSPA+ Connectivity کی سہولت بھی۔ اس طرح یہ فون نہایت برق رفتار رابطے اور معلومات کی ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ایک نہایت وسیع 16 گیگا بائیٹ اور مائیکرو SD میموری بھی موجود ہے۔

اس سال کے سائبر گیمز میں 27 ممالک کے کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، جن میں؛ آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کیمرون، چلی، چین، کوسٹا ریکا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی ، کوریا، ملائیشیاء، میکسیکو، نمیبیا، پاکستان، پیرو، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ ، روس، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، برطانیہ اور یوکرائن شامل ہیں۔ پاکستان میں سام سنگ موبائل چیلنج سائبر گیمز کے بارے میں مزید معلومات کے لئے خصوصی ویب سائیٹ http://pk.wcg.com/smc2011.php ملاحظہ کریں۔ ان مقابلوں کی عالمی معلومات کے لئے ویب سائیٹ http://mobile.wcg.com ملاحظہ کریں ۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-3586121 9/ 0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top