Home / Technology / زونگ نے اپنی ویب سائٹ اور بہتر بنادی، صارفین کی آسانی کے لئے نئی خصوصیات شامل

زونگ نے اپنی ویب سائٹ اور بہتر بنادی، صارفین کی آسانی کے لئے نئی خصوصیات شامل

اسلام آباد ، 16 نومبر ، 2011 – اپنے صارفین کی سہولت اور جدید خدمات کے ذریعے ان کا ڈیجیٹل لائف پارٹنر بننے کے لئے ، پاکستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرتا ہوا نیٹ ورک زونگ نے کامیابی سے اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنایا ہے۔ نئی خصوصیات جو ویب سائٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں ان میں VAS ایکٹیویٹ کرنے کی سہولت ، کسٹمر ز کو آن لائن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے آن لائن چیٹ اور صارفین کے فیڈ بیک کے لئے سروے شامل ہیں۔

ٹیلی کام سیکٹر میں زونگ نے زبردست ترقی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے ، کمپنی مسلسل اپنے صارفین کو بہترسہولت فراہم کرنے کی کوشاںہے اور اپنی ویب سائٹ کی بہتری ایسی ہی ایک کوشش ہے۔اپ ڈیٹ کی ہوئی ویب سائٹ اب نئے وضع ، بہتر متن ، نیاآرٹ ورک اور ایک بالکل نئے VAS لینڈنگ پیج کی خصوصیات کے ساتھ پیش ہے۔

ساجد محمود ، زونگ کے چیف انفارمیشن افسر کا کہنا ہے کہ ، “ہم ہمیشہ آج کے کسٹمرکی بدلتی اور سخت مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کر تے رہے ہیں۔آج انٹرنیٹ نے کسی دوسرے علم کی بنیاد سے بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا ہواہے۔ موقع پر برتری لیتے ہوئے ہم نے زونگ کی پوری ویب سائیٹ کو پھر سے بنایا ہے۔ ہم نے اس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور باقاعدگی سے ہم نے اس میں مزید تبدیلیاں لانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ نئی ویب سائٹ صارف دوست ہے اور ہم نے صارفین کی آسانی کو مد نظر میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے۔

تازہ ترین آن لائن VAS نظام سے کسٹمرز ویب سائٹ کے ذریعے براہ راست تمام ایس ایم ایس کی بنیاد پر ویلیو ایڈڈ سروسز کو سبسکرائب کر سکیں گے۔آن لائن بات چیت کی سہولت کے ذریعے صارفین کسٹمر ریلیشن کے حکام کے ساتھ چیٹنگ کر کے اپنی شکایات، سوالات اور آراءدرج کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ مختلف موضوعات پر صارفین کی رائے جاننے کے لئے آن لائن پول بھی استعمال ہوگی۔

برائے مہربانی مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
افسر خان
ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک
فون: 35867576-35837674

Leave a Reply

Scroll To Top