Home / General / ریکارڈنگ آرٹسٹ/نغمہ نگار سر آئیون نے نیا سنگل اور وڈيو “لا لا لینڈ” جاری کر دیا

ریکارڈنگ آرٹسٹ/نغمہ نگار سر آئیون نے نیا سنگل اور وڈيو “لا لا لینڈ” جاری کر دیا

نیو یارک، 21 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

الیکٹرو-پاپ ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے 21 مئی کو پیس مین میوزک لیبل پر اپنے نئے سنگل اور وڈیو لالا لینڈ کا باضابطہ طور پر اجراء کر دیا۔ یہ گانا لاس اینجلس میں مقیم رسل علی اور جیسن ایویگن کی ٹیم نے پیش کیا ہے، جنہوں نے دھن بھی تخلیق کی، جبکہ جان اسکنر اور سر آئیون نے اس کے بول ترتیب دیے۔ نیا سنگل گریمی نامزد یافتہ مڈی مافیا (50 سینٹ، جسٹن بیبر، جان لیجنڈ، نیلی وغیرہ)، گریمی نامزد روزابیل (جینیفر لوپیز، گلوریا اسٹیفن وغیرہ) اور مشہور نئے ری-مکسر پیپرچیزر (Papercha$er) (ریہنا، کیلی کلارکسن وغیرہ) کے مکسز کا حامل ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے http://www.multivu.com/mnr/56309-sir-ivan-la-la-land-new-release-peaceman-music

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120521/MM09613 (

لا لا لینڈ سر آئیون کا پہلا سنگل ہے جو ان کے 2009ء کے انتہائی سراہے گئے ابتدائی البم آئی ایم پیس مین کے بعد جاری ہواہے، جو بنیادی طور پر 1960ء کی دہائی کے معروف جنگ مخالف گانوں کے ری میکس پر مشتمل ہے۔ اپنی “مردِ امن” شخصیت کے مطابق لا لا لینڈ کے الفاظ بھی ایک اچھی دنیا کا نقشہ کھینچتے ہیں جہاں امن کا بول بولا ہے۔

لا لا لینڈ کا اجراء سر آئیون کے آخری دو سنگل ریلیزز کے بعد آیا ہے، جو یکے بعد دیگرے سرفہرست 10 عالمی ہٹ قرار پائے۔ ان کا ہرے کرشن سنگل اپریل 2011ء میں امریکہ میں بل بورڈ میگزین کے ڈانس کلب سانگس چارٹ میں نمبر 10 پر گیا۔ ان کا لو فار ٹوڈے سنگل اکتوبر 2011ء میں میوزک ویک میگزینز اپ فرنٹ کلب چارٹ میں ساتویں جبکہ فروری 2012ء میں میوزک ویک میگزین کے کمرشل کلب پاپ چارٹ میں 10 ویں نمبر تک پہنچا۔ موخر الذکر چارٹ سر آئیون کے کیریئر میں ایک سنگ میل تھا، کیونکہ اس کے ذریعے وہ پہلی مرتبہ ریڈیو پر سرفہرست دس میں پہنچے۔

لا لا لینڈ وڈیو، جس کے لیے ہدایات ڈائیلان رسل اور ڈیوڈ ڈینٹز نے دی ہیں، لاس اینجلس میں فلمائی گئی ہے۔ یہ وڈیو ایک رنگین و جمالیاتی دنیا تخلیق کرتی ہے جہاں تمام مسائل حل ہیں، تحمل مزاجی ہے اور ہر تفریق کو سر آنکھوں پر رکھا جاتا ہے ۔۔۔۔ ایسی دنیا جہاں ہر کوئی نغمے گاتا، رقص کرتا اور جنت ارضی میں ایک دوسرے سے محبت کرتا ہے۔ لا لا لینڈ وڈیو یوٹیوب اور دیگر معروف میوزک ویب سائٹس پر دیکھی جائے گی۔

لا لا لینڈ، سر آئیون کا آئی ایم پیس مین البم اور ان کا مکمل موسیقی پورٹفولیو ڈیجیٹل طور پر ٹیون کور کے ذریعے، جس میں آئی ٹیونز شامل ہیں، مادی و ڈیجیٹل صورت میں ایمیزن ڈاٹ کام پر، جبکہ خصوصی مکسز بیٹ پورٹ اور ٹریکس سورس کے ذریعے دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.SirIvan.com۔

رابطہ: جیمز سلیمان، jamessliman@optonline.net

ذریعہ: سر آئیون

رابطہ: جیمز سلیمان، +1-347-413-5522

Leave a Reply

Scroll To Top