Home / General / ریم کولیاز کا او ایم اے ماسکو میں گیراج کے لیے نیا مقام ڈیزائن کرے گا

ریم کولیاز کا او ایم اے ماسکو میں گیراج کے لیے نیا مقام ڈیزائن کرے گا

ماسکو، 27 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

آج گیراج سینٹر فار کنٹیمپرری کلچر نے گورکی پارک میں نئی عمارت کے منصوبے کی رونمائی کی، جسے ریم کولیاز کے اوایم اے نے ڈیزائن کیا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120427/527277-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120427/527277-b)

گیراج گورکی پارک – جو 2013ء میں مکمل ہوگا –1960ء کی دہائی کے گورکی پارک کےمعروف وریمینا گوڈا (سیزنز آف دی ایئر) ریستوراں کی تزئین و آرائش ہوگی، جو دو دہائیوں سے زائد عرصے سے ایک متروک عمارت ہے۔ 5 ہزار 400 مربع میٹر پر پھیلی اس عمارت میں نمائشی گیلریاں، بچوں کے لیے تخلیقی مرکز، دکانیں، کیفے، آڈیٹوریم اور دفاتر شامل ہوں گے۔ ڈیزائن میں اصلی سوویت دور کے ڈیزائن اجزاء مثلاً ٹائلیں، پچی کاری اور اینٹیں شامل ہوں گی، جبکہ ساتھ ساتھ جدید تعمیراتی اور حفاظتی آلات کی بڑی تعداد بھی شامل کی جائے گی۔ او ایم اے نئے روسی ادارے فارم بیورو کے ساتھ اس منصوبے پر تعاون کر رہا ہے۔

گیراج سینٹر فار کنٹیمپرری کلچر، جس کی بنیاد 2008ء میں داشا ژوکووا نے رکھی تھی، ماسکو میں قائم مصوری کا ایک بڑا غیر منافع بخش منصوبہ ہے، جو ہم عصر ثقافت کی تلاش اور ترقی سے وابستہ ہے۔ رواں سال کے آغاز میں گیراج بخمتیوسکی بس گیراج میں واقع اپنے اصلی مقام سے ماسکو میں گورکی پارک میں منتقل ہوا۔

ریم کولیاز کی جانب سے 1975ء میں او ایم اے کی مشترکہ بنیاد رکھی گئی جو فن تعمیرات، شہری زندگی اور ثقافتی تجزیے انجام دینے والا معروف بین الاقوامی ادارہ ہے۔ او ایم اے کو سات شراکت داروں – ریم کولیاز، ایلن وین لون، رائنر دی گراف، شوہی شیگے میٹسو، لیاڈ الساکا، ڈیوڈ جائنوٹن اور منیجنگ پارٹنر وکٹر وین در چیجز – کی جانب سے چلایا جاتا ہے اور روٹرڈیم، نیو یارک، بیجنگ، ہانگ کانگ اور بہت جلد دوحا میں قائم دفاتر سے بین الاقوامی عمل کیا جاتا ہے۔ ریم کولیاز نے متعدد اہم بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے ہیں، جن میں 2000ء کا پرزکر آرکی ٹیکچر پرائز اور 2010ء کے وینس بائی اینیل میں گولڈن لائن فار لائف ٹائم اچیومنٹ شامل ہیں۔

ذریعہ: گیراج سینٹر فار کنٹیمپرری کلچر

Leave a Reply

Scroll To Top