Home / Technology / ریل پلانر ایپ ایک زبردست کامیابی

ریل پلانر ایپ ایک زبردست کامیابی

یوتریخت، نیدرلینڈز، 5 جون/پی آرنیوزوائر/ ایشیا نیٹ پاکیستان–

مفت اور آف لائن ایپ ریل پاس یافتگان کو دوران سفر مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی

ریل پلانر ایپ کے اجراء کی وجہ سے اپنے سفر یورپ کی منصوبہ بندی کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنا اب آسان اور سستا بن چکا ہے۔

اصل میں انٹر ریل اور یوریل پاس یافتگان کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ریل پلانر ایپ یقینی بناتی ہے کہ پاس یافتگان اور دیگر تمام ریل مسافر آف لائن یورپی ٹائم ٹیبل انفارمیشن رکھیں اور مہنگے رومنگ کے اخراجات سے بھی بچ سکیں۔تمام شریک ملکوں کے لیے شہروں کے نقشوں اور ملکوں کے اعدادوشمار بھی شامل ہیں اور کارآمد اضافی ریالٹی خصوصیت کے ساتھ قریبی ترین ریلوے اسٹیشن کو تلاش کرنا ممکن ہے۔ پاس یافتگان کو ہر ملک میں اضافی فوائد کی فہرست تک بھی رسائی حاصل ہے جیسا کہ مفت اور بارعایت بحری سفر، ہوٹل اور عجائب گھروں کے دورے پر رعایت۔

فروری میں باضابطہ اجراء کے بعد سے اب تک 30 ہزار سے زائد  مسافر ریل پلانر ایپ کے استعمال سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، جو 2013ء کے ابتدائی چند ماہ میں تمام پاس یافتگان کا تقریباً 25 فیصد بنتا ہے۔ برطانیہ، جرمنی اور ناروے سے تعلق رکھنے والے انٹرریل پاس یافتگان میں اس جدید سفری ذریعے کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین میں سے ہیں۔ مزید برآں ریل پلانر ایپ کو ریلوے ٹیکنالوجی ڈاٹ کام (RailwayTechnology.com) کی جانب سے ریل مسافروں کے لیے بہترین ایپس میں سے ایک کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔

یوریل گروپ کی جانب سے جاری کردہ ریل پلانر ایپ ایپ اسٹور اور گوگل پلے میں دستیاب ہے اور اسے منصوبہ بندی، شیڈولنگ اور انفارمیشن سلوشنز بنانے والے معروف یورپی ادارے HaCon نے تیار کیا ہے۔ HaCon دیگر اہم ریلوے اور نقل و حمل کے اداروں کے علاوہ جرمن ریلوے (ڈوئچے باہن)، آسٹرین ریلوے (ÖBB) اور ریل ٹیم الائنس کے لیے بھی موبائل ایپلی کیشنز فراہم کر چکا ہے۔

یوریل گروپ وہ ادارہ ہے جو ممبرز  کی جانب سے یوریل اور انٹرریل پاسز کے انتظام کے لیے وقف ہے، یہ ممبرز یورپی ریلوے ارو شپنگ لائنز کے بڑی تعداد میں شریک ادارے ہیں۔ انٹرریل پاسز InterRail.eu اور شریک ریلویز کے ذریعے یورپ کے باسیوں کے لیے دستیاب ہیں، اور یوریل پاسز غیر یورپی افراد کے لیے مستند سیلز ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہیں۔

مزید معلومات کے لیے http://www.eurailgroup.org/railplanner ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: ایلی کنگزویل، ای میل: pressinfo@eurailgroup.org، ٹیلی فون: +31(0)30-7516-500، یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org۔

Leave a Reply

Scroll To Top