Home / Energy & Power / رائزن انرجی نے مکمل سال 2015ء نتائج کا اعلان کردیا

رائزن انرجی نے مکمل سال 2015ء نتائج کا اعلان کردیا

ننگ بو، چین، 29 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– عوامی جمہوریہ چین کے قوانین کے تحت منظم پبلک لمیٹڈ کمپنی، شین چین اسٹاک مارکیٹ میں مندرج، اور درجہ 1، “AAA” کریڈٹ ریٹکے حامل اعلیٰ کارکردگی کی شمسی فوٹووولٹیک مصنوعات اور مکمل کاروباری حل فراہم کرنے والے ادارے رائزن انرجی کمپنی لمیٹڈنے آج 31 دسمبر 2015ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مکمل سال 2015ء مالیاتی و آپریشن جھلکیاں

  • 26 بلینرینمنبی کی فروخت آمدنی، 2014ء کے مقابلے میں 78 فیصد اضافہ
  • 320 ملین رینمنبی کی خالص آمدنی، 2014ء کے مقابلے میں 382 فیصد اضافہ
  • شپمنٹس میں 1246 میگاواٹ پیک تک کے شمسی پی وی ماڈیولز اور 547 میگاواٹ پیک ای پی سی، بی او ٹی اور بی ٹی سولر پروجیکٹ تنصیبات کا اضافہ

ادارہ اپنے تاریخی دانشمندانہ مالیاتی انتظام کو جاری رکھتے ہوئے اب تزویراتی شراکت داروں، ای پی سی منصوبہ مالکان، ادارے کے اپنے منصوبوں اور بین الاقوامی بنیادوں پر کم از کم اسپاٹ مارکیٹ پر کھلا مالیاتی فائدہ فراہم کررہا ہے۔ علاقائی فروخت و خدمات میں مدد کے، موجود و توسیع پاتے، ڈھانچے کے ساتھ اختتامی صارفین کو ٹیکنو-کمرشل حلوں کی تفصیلی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

2015ء کے اختتام تک 2600 میگاواٹ پیک کے سیل اور ماڈیول پیداوار کے لیے انتہائی جدید انتہائی خودکار ساخت گری کا بنیادی ڈھانچہ 2016ء کے دوران 3100 میگاواٹ پیک تک جا پہنچے گا۔

آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری شمسی پی وی سیلز کو 19فیصد+موثریت برائے پولی کرسٹلائن اور 20 فیصد+موثریت برائےمونوکرسٹلائن اور ساتھ ساتھ صنعت میں توانائی کے لیے کم ترین درجہ حرارت پر موثر شمسی پی وی ماڈیولز بھی فراہم کرتی ہے۔

رائزن گروپ کا مصنوعات و خدمات کا متنوع و مددگار پورٹ فولیو مزید شعبہ جات اور صنعتوں کا احاطہ کرتا ہے، جیسا کہ سویک کے برانڈ نام کے تحت ایتھلین ونائل ایسیٹیٹ (ای وی اے) کے دوسرے بڑے پیش کار، ٹوئنسیل کے برانڈ کے تحت ایل ایڈی لائٹنگ حل، سن الائیز کے برانڈ کے ساتھ مالیاتی خدمات، ایک بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ کاروبار اور ایک ای پی سی ادارہ پیش کرتا ہے، جو یقینی بناتا ہے کہ رائزن کی مالیاتی حساسیت ہلکی رہے اور انفرادی مارکیٹ ترنگ سے مشروط نہ رہے، جبکہ طویل المیعاد نتیجہ خیزی کا اثر صارفین کے لیے اعلان کردہ اثاثے کے طور پر اور ان کی طویل المیعاد خدمات کی ضروریات کے ساتھ رہے۔

واضح طور پر ایک سال آگے رہنا غیر معمولی طور پر ثابت کرے گا کہ ادارہ اپنی نقد پیداوار سے توسیع پاتا ہے۔ 2016ء کی پہلی سہ ماہی کی رہنمائی کے ساتھ خالص آمدنی کی پیش بینی 160 سے 170 ملین رینمنبی کے درمیان ہوگی جو خلاصہ پیش کرتی اور دہراتی ہے کہ نمو مرکزی مقصد کی حیثیت سے طویل المیعاد تحفظ کے ساتھ منظم کی گئی ہے۔

رائزن انرجی کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

رائزن انرجی کمپنی لمیٹڈ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی فوٹووولٹیک مصنوعات کا ایک معروف عالمی درجہ 1 “AAA” کریڈٹ ریٹکا حامل ساخت گر ہے اور رہائشی، کمرشل اور افادہ عام کی سطح کے مکمل کاروبار کا حل فراہم کنندہ ہے۔ 2002ء میں بننے اور 2010ء میں مندرج ہونے والا ادارہ اپنے منتخب عالمی صارفین کے لیے قدر تخلیق کرنے کا کام کرتا ہے۔ ٹیکنو-کمرشل جدت طرازی، پختہ معیار اور مدد کے سہارے سے، رائزن انرجی کے مکمل شمسی پی وی کاروباری حلوں کا احاطہ کررہا ہے جو صنعت میں سب سے طاقتور اور قیمت موثر ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں موجودگی اور مضبوط مالیاتی بینکاری کے قابل درجے کے ساتھ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ تزویراتی اور باہمی فائدہ مند تعاون بنانے سے وابستہ اور اس کے قابل ہیں، اور مل جل کر ہم ماحول دوست توانائی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top