Home / Medical/Health Care / جین اسکرپٹ کی 10 ویں سالگرہ پر ایک نئی تنصیب

جین اسکرپٹ کی 10 ویں سالگرہ پر ایک نئی تنصیب

پسکاٹاوے، نیو جرسی، 30 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/–

معروف بایوٹیک کمپنی جین اسکرپٹ یو ایس اے انکارپوریٹڈ نے نان جنگ، چین میں ایک نئی آر اینڈ ڈی تنصیب کے افتتاح کا اعلان کر دیا۔

یہ نئی تنصیب جین اسکرپٹ کی اپنے عالمی کاروبار کو توسیع بخشنے کی حکمت عملی اور ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ جین اسکرپٹ نے نئی آر اینڈ ڈی تنصیب کی تعمیر کے لیے 40 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو جیانگ ننگ سائنس پارک میں 4,682,700 مربع فٹ کے رقبے پر ہے۔ نئی تنصیب کی تعمیر کا سنگ بنیاد 2009ء میں رکھا گیا، اور آر اینڈ ڈی بنیاد کا 765,036 مربع فٹ پر مشتمل پہلا مرحلہ حال ہی میں مکمل ہوا ہے جو تین 5 منزلہ عمارات اور دو 2 منزلہ جانوروں کی رہائش کی عمارات پر مشتمل ہے جو AAALAC اور OLAW سند کی حامل تنصیبات ہیں۔ جین سن تھیسس، پروٹین پیوری فکیشن اور کریکٹرائزیشن، اینٹی باڈی انجینئرنگ اور ڈرگ ایسیز کے لیے جدید آلات تحقیقی تجربہ گاہوں میں نصب کر دیے گئے ہیں۔ اور نئی تنصیبات دفاتر، میٹنگ مرکز، ایک کیفے ٹیریا اور ملازمین کے لیے ایک ورزشی مرکزبھی پیش کرتی ہیں۔

2002ء میں شروع ہونے والا جین اسکرپٹ ایک رہنما ادارہ ہے، جو سنتھیٹک بایولوجی کے ساتھ آگے بڑھا ہے اور اب دنیا کا سب سے بڑا جین سن تھیسس فراہم کردہ ہے۔ یورپ، جاپان اور چین میں ماتحت اداروں، اور نیو جرسی میں صدر دفتر کے ساتھ جین اسکرپٹ دنیا بھر میں سائنٹیفک برادری کو بہترین تحقیقی خدمات مستقل فراہم کرتا ہے۔ دنیا کی معروف جین سن تھیسس سروس کے علاوہ جین اسکرپٹ بایولوجیکل تحقیق اور ابتدائی-مرحلہ ادویاتی دریافت، جیسا کہ بایو-ریجنٹس، ایسے ڈیولپمنٹ اور اسکریننگ، اینٹی باڈی ڈرگ ڈیولمپنٹ اور ریسرچ اینیمل ماڈل سروسز  کے لیے جامع خدمات پیش کرتا ہے۔ جدید سنتھیٹک بایولوجی ٹیکنالوجیز کی تیاری اور ان کے نفاذ کے ذریعے جین اسکرپٹ حیاتیات میں جدت اختیار کرنے اور تحقیق کو تبدیل کرنے میں محققین کی مدد کرتا ہے۔

ذریعہ جین اسکرپٹ یو ایس اے انکارپوریٹڈ

Leave a Reply

Scroll To Top