Home / Business & Finance / جان گیلیانیو ڈیزائن اسٹوڈیو میں آسکر دے لا رینتا کے ساتھ وقت گزاریں گے

جان گیلیانیو ڈیزائن اسٹوڈیو میں آسکر دے لا رینتا کے ساتھ وقت گزاریں گے

نیو یارک، 18 جنوری 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

آسکر دے لا رینتا نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اگلے تین ہفتوں تک اپنے ڈیزائن اسٹوڈیو میں کچھ وقت گزارنے کے لیے جان گیلیانیو کو مدعو کیا ہے۔

جناب دے لا رینتا نے کہا کہ “جان اور میں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں اور میں ان کی صلاحیتوں کا بہت بڑا مداح ہوں۔ انہوں نے اپنی بحالی کے لیے بہت طویل اور سخت جدوجہد کی ہے اور میں انہیں فیشن کی دنیا میں ازسرنو ابھرنے اور ایسے ماحول کا دوبارہ عادی بنانے کا موقع دینے پر خوش ہوں، جہاں وہ بہت تخلیقی رہےہیں۔”

تبصرہ کرتے ہوئے جناب گیلیانیو نے کہا کہ “میں ایک عادی شرابی ہوں۔ میں گزشتہ دو سالوں سے بحال ہو رہا تھا۔
اس سے قبل میں سالوں تک خود کو سنجیدہ ظاہر کرتا ، یہاں تک کہ میں اس مرض کی دیوانگی کا شکار ہو گیا۔ میں نے ایسی باتیں کہیں اور ایسے کام کیے جس نے دوسروں، خصوصاً یہودی برادری کے اراکین ، کے جذبات کو مجروح کیا۔ میں نے نجی طور پر اور سرعام بھی ان سے اس تکلیف پر معذرت کی تھی جس کا میں سبب بنا اور میں اب بھی مستقل معذرت کرتا رہتا ہوں۔ میں اب بھی ان لوگوں کے ساتھ اپنے رویے کو بہتر بناتا رہتا ہوں، جن کو میں نے تکلیف پہنچائی۔ میں آسکر کا بہت شکر گزار ہوں بلکہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ انہوں نے اپنے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ڈیزائن اسٹوڈیو کے مانوس ماحول میں مجھے مدعو کیا۔ ان کی سپورٹ اور مجھ پر اعتماد بہت عاجزانہ ہے۔”

Leave a Reply

Scroll To Top