Home / Business & Finance / بیچ ووڈکی جانب سے اولڈ میوچوئل برموداکا حصول

بیچ ووڈکی جانب سے اولڈ میوچوئل برموداکا حصول

بیچ ووڈ برمودا لمیٹڈ انوسٹمنٹ اینڈ اینوئٹی پروڈکٹس کے ماورائے ساحل محرر کو حاصل کرتا ہے

ہملٹن، برمودا، 4 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– بیچ ووڈ برمودا لمیٹڈ (“بیچ ووڈ”)نے آج برمودا میں قائم انشورنس اور سرمایہ کاری کی مصنوعات فراہم کرنے والے ادارے اولڈ میوچوئل (برمودا) لمیٹڈ (“او ایم بی”) کے حصول کی تکمیل کا اعلان کیا ہے، جو نئے کاروبار کے لیے 2009ء میں بند ہوا تھا اور ایک بلین ڈالرز سے زیادہ کے اثاثہ جات رکھتا ہے۔ بیچ ووڈبین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے سب سے بڑے فراہم کنندگان میں سے ایک ہے، اور اب 2 بلین ڈالرز سے زیادہ کے کل اثاثہ جات رکھتا ہے اور دنیا بھر میں 100 سے زیادہ بینکوں اور بروکریج فرمز کے پلیٹ فارموں پر نمایاں ہے۔

Beechwood Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140731/132418

مالی سودا جو 31 دسمبر 2015ء کو مکمل ہوا، اگلے تین سالوں میں او ایم بی مصنوعات کے لیے اولڈ میوچوئل کی جانب سے تسلسل فراہم کرتا ہے، جسے بیچ ووڈ کے بڑھتے ہوئےویلتھ مینجمنٹ کاروبار کی اضافی مدد حاصل ہے۔ اس انتظام کے حصے کے طور پر اولڈ میوچوئلمتعدد پالیسی ضمانتوں کی دوبارہ بیمہ کاری کرے گا یہاں تک کہ وہ 2017ء اور 2018ء تک مستحکم ہو جائیں۔ بشرطیکہ کے وسائل کا تسلسل جاری رہے اور توقعات کے مطابق صارفین کی خدمات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

بیچ ووڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر مارک فیور نے کہا کہ “یہ مالی سودا ایک عالمی رہنما کی حیثیت سے ہماری حیثیت کو مضبوط کرنے کا انوکھا موقع فراہم کرتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے جدید مالیاتی حل فراہم کرنے سے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارے پیمانے اور وسائل آنے والے سالوں میں ہماری مصنوعات کی کے لیے موجود صارفین کی طلب کو پورا کرنے اور انہیں مزید بڑھانے کی سہولت دیں گے۔”

اگلے چند ہفتوں میں بیچ ووڈ او ایم بی کے تقسیمی شراکت داروں سے رابطہ کرے گا تاکہ تبدیلی اور بیچ ووڈ کے ایکومولیٹر پلس اور ایسکلیٹر پلس سرمایہ کاری منصوبوں کو متعارف کروائے، جو پرکشش نرخ اور انوکھی سرمایہ کاری خصوصیات جیسا کہ پرنسپل پروٹیکشن گارنٹیز فراہم کرتے ہیں۔ ڈیوڈ لیسنگ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے مصنوعات و خدمات بیچ ووڈ، کہتے ہیں کہ “بیچ ووڈ مصنوعات کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اس کاروبار سے بڑی وابستگی اختیار کرنے کے ہمارے فیصلے کو مضبوط کرتی ہے تاکہ اپنے تقسیمی شراکت داروں اور ان کے مالیاتی مشیروں کی حمایت کر سکیں۔”

مالی سودے کی مالیاتی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔ مستقبل میں نظم و نسق کے حوالے سے پالیسی انتظامات کی منتقلی کے لیے متعدد انضباطی منظوریاں2016ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک متوقع ہیں۔

بیچ ووڈ برمودا لمیٹڈ اور بیچ ووڈری لمیٹڈ کے بارے میں

بیچ ووڈ کمپنیوں کے خاندان میں ہملٹن، برمودا میں قائم ایک لائسنس یافتہ طویل المیعادبیمہ کار اور برمودامونیٹری اتھارٹی (بی ایم اے) کی جانب سے منظور شدہ بیچ ووڈ برمودا لمیٹڈ– اور گرینڈ کے مین میں مقیم اور کے مین آئی لینڈزمونیٹری اتھارٹی (سی آئی ایم اے) کی جانب سے منظور شدہ بیچ ووڈری شامل ہیں۔ ادارے ایسے حل فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیےگئے تھے جو ان کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کریں: (1) غیر امریکی خالص مالیت رکھنے والے سرمایہ کار جو جدت طراز اور باضمانت سرمایہ کاری مصنوعات چاہتے ہیں؛ اور (2) امریکی اور بین الاقوامی بیمہ کار جن کو لائف انشورنس اور اینوئٹیری ایشورنس مارکیٹ میں متاثر کن گنجائش کی ضرورت ہے۔

مزید معلومات جولیان کلاسی، سربراہ میڈیاریلیشنزکے ذریعے jclassey@beechwood.com یا (646) 356-1629پر دستیاب ہیں.

متعلقہ روابط:
http://www.beechwoodbermuda.com
http://www.beechwoodre.com

Comments are closed.

Scroll To Top