Home / Travel & Leisure / بیوٹی فل چائنا 2013ء – پہلا “لوشان امپریشن” آرٹ فار چیئرٹی ایونٹ

بیوٹی فل چائنا 2013ء – پہلا “لوشان امپریشن” آرٹ فار چیئرٹی ایونٹ

لوشان، چین، 3 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ / –

“بیوٹی فل لوشان؛ کیئرنگ لوشان” – پہلا “لوشان امپریشن” آرٹ اور آرٹ سیل فار چیئرٹی حال ہی میں لوشان میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ کا مقصد معروف ریزورٹ کی جمالیاتی ترجمانی کے ذریعے اس خوبصورت مقام کی ترویج اور دنیا بھر کے دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کو اس حسین مقام اور چینی روایات کے بارے میں بہتر سمجھ عطا کرنا ہے جو ایک طویل تاریخ کا حصہ ہیں: “جب آفت آتی ہے، تو مدد ہر طرف سے آتی ہے”۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2013/07/03/20130703163516728467.html)

20130703163516728467 بیوٹی فل چائنا 2013ء – پہلا لوشان امپریشن آرٹ فار چیئرٹی ایونٹ

ایونٹ سے دو روز قبل 3 ہزار سے زائد سیاح اور آرٹ کے پرستار لوشان پہنچ چکے تھے۔ ایونٹ کے آخری روز کالجوں اور جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے علاوہ چین بھر کے ثانوی اور ابتدائی اسکولوں کے بچوں سمیت 600 آرٹ شائقین نے یہ سفر کیا۔ ثانوی اور ابتدائی اسکولوں کے طلبہ میں متعدد یتیم خانوں کے بچے بھی شامل تھے اور جیوجیانگ شہر میں کام کرنے والے سیچوان صوبے کے مزدوروں کے بچے بچیاں بھی۔ انہوں نے بہت دلچسپی اور عرق ریزی سے علاقے کے حسین نظاروں کی تشریح کی، پھر جیوجیانگ شہر کی انجمن صلیب احمر کی جانب سے کارکنوں کے ساتھ چیئرٹی سیلز ایونٹ میں شرکت کی۔ حاصل ہونے والی تمام تر آمدنی حال ہی میں زلزلے سےمتاثر ہونے والے علاقے یاآن کے مکینوں کو جائے گی، اور یہ ان کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے استعمال ہوگی۔ ایونٹ میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

جیوجیانگ بنگ سنگ پرائمری اسکول سے تعلق رکھنے والی پانچویں جماعت کی طالبہ لی سیانی نے ایک اعلان سننے کے بعد اس ایونٹ کے لیے اپنا نام درج کروایا۔ لی کے دادا، دادی سیچوان میں رہتے ہیں جبکہ ان کے والدین جیوجیانگ میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے ہمیں اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ ہماری معمولی سے مدد کے ذریعے لوگ اچھی زندگی گزاریں گے اور صحت مند رہیں گے۔” اس موقع پر موجود سیاحوں نے طلبہ کے بچوں کی جانب سے بنائے گئے فن پارے اور ہاتھوں سے بنی تصویروں کی حامل ٹی شرٹیں خریدیں، چند سیاحوں نے چھ، چھ شرٹیں تک خرید ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ نظارے، ایسے لوگ اور لوشان میں دلی جذبات بہت زبردست ہیں۔ لوشان خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ بھی خیال رکھنے والے ہیں۔”

رابطہ:
یان جنگ وی
ٹیلی فون: 150-7928-8180
ای میل: 502748342@qq.com
ذریعہ: لوشان ٹورازم کمپنی لمیٹڈ

Leave a Reply

Scroll To Top