Home / Technology / بیات فاؤنڈیشن کی جانب سے 2012ء سرما معاونتی منصوبے کے دوران ضرورت مند افغانیوں کو اہم اشیا کے عطیات

بیات فاؤنڈیشن کی جانب سے 2012ء سرما معاونتی منصوبے کے دوران ضرورت مند افغانیوں کو اہم اشیا کے عطیات

کابل، افغانستان، 10 اپریل 2012ء / پی آر نیوز وائر /

کاروباری تنظیم کار اور انسان دوست  احسان اللہ بیات  کی سربراہی میں کام کرنے والے ادارے بیات فاؤنڈیشن  نے اپنے 2012ء سرما معاونتی منصوبے کے تحت ضرور مند اور تکلیف کا شکار افغانیوں کی مدد کے لیے ضروری اشیا عطیہ کی ہیں۔ تمام موسم سرما کے دوران فاؤنڈیشن کی ٹیم نے پورے افغانستان کا دورہ کرتے ہوئے دسیوں ہزار افغانیوں میں کمبل، جوتے، کوٹس، دستانے، لکڑی، چاول اور آٹا تقسیم  کیا جو  بہت سے مبصرین کے مطابق افغانستان کی تاریخ کی سب سے شدید سردی میں خود کو خطرے میں محسوس کر رہے تھے۔ جن افغانیوں نے عطیات وصول کیئے ان میں صوبہ قندوز، کابل شہر میں قائم مہاجرین کے خیمے، شبرغان شہر، صوبہ جوزجان، میمنہ  شہر، صوبہ فریاب، صوبہ بلخ اور  صوبہ ہلمند سے واپس لوٹنے والے کئی خاندان شامل ہیں۔

جناب بیات نے کہا کہ “اس موسم سرما نے کئی خاندانوں، کاروباروں اور دیہاتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس طرح کے سخت اور مشکل حالات کی اشد ضرورت  میں اپنے امدادی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے  بیات فاؤنڈیشن کو افغانیوں کے لیے ملبوسات اور غذا جیسی ضروریات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔  ہم نے ان سنگین حالات کے دوران افغانیوں کے لیے ایک فرق پیدا کیا ہے اور ہم اس کے لیے  اپنے سرما معاونتی منصوبے  کے ذریعے رسائی کرنے والوں کی آنکھوں میں بہتر مستقبل کی امید دیکھنے کے لیے خاص طور پر شکر گزار ہیں۔”

علاج کی ضرورت  رکھنے والوں کو بیات فاؤنڈیشن نے ایمبولینس اور طبی ٹیمیں بھی فراہم  کیں لیکن چونکہ موسم سرما کی خطرناک صورتحال نے سڑکوں کو بند اور کاروبار کو بالکل روک دیا  تھا  جس کے باعث طبی امداد فراہم کرنے  سے  دور رہے۔

2012ء سرما معاونتی منصوبے پر عملدرآمد کے دوران احسان بیات نے بلخ کے معزز گورنر  استاد عطا محمد نور سے  ملاقات کی اور  افغانستان کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ملین افغانی امداد دینے کا وعدہ کیا۔ مسجد مزار شریف شہر میں قائم روضہ مبارک کے اندر  تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں

ریاستہائے متحدہ امریکا میں  قائم  ایک 501 سی (3) خیراتی ادارہ بیات فاؤنڈیشن 2005ء سے  افغان عوام کی فلاح  کے فروغ میں کوشاں ہے۔ احسان بیات اور فاطمہ بیات کی قائم اور  ہدایت یافتہ فاؤنڈیشن  افغانستان کے نوجوانوں، خواتین، غریب اور عمر رسیدہ  افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے وقف 200 سے زائد منصوبوں  میں حصہ لے چکی ہے۔  منصوبوں میں ضرورت مند علاقوں میں نئی سہولیات اور پائیدار بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر اور صحت، تعلیم، اقتصادی اور ثقافتی پروگراموں کا فروغ شامل ہے۔ امدادی اقدامات کے علاوہ احسان اللہ بیات نے 2002ء میں افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی) – ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کا مشترکہ منصوبہ – قائم کیا جو افغانستان میں اولین جی ایس ایم وائرلیس و انٹرنیٹ فراہم کنندہ تھی،  اور بعد ازاں آریانہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک (اے ٹی این) قائم کیا جس میں آریانہ ریڈیو (ایف ایم 93.5) شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ای میل کریں info@bayatfoundation.org۔

رابطہ: البرٹو لوپیز، a.lopez@tsiglobe.com، +971-50-551-9636

ذریعہ: بیات فاؤنڈیشن

Leave a Reply

Scroll To Top