Home / Fashion / بونڈ نمبر 9 کی سینٹرل پارک ویسٹ

بونڈ نمبر 9 کی سینٹرل پارک ویسٹ

ایک افسانوی، گراں قدر پتہ بمعہ عظیم المرتبت جگہ اپنے شایان شان ایک یو دے پرفیوم کا حقدار ہے

نیو یارک، 15 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

بونڈ نمبر 9 میں شہری باغات سے ہمیشہ ہمارا قلبی تعلق رہا ہے۔ پاکیزہ سبزے کے یہ نخلستان نیویارک کے باشندوں کو جمع ہونے کی جگہ، دنیا جہاں کے جھنجھٹ سے آزادی کا مقام، اور ہمارے اردگرد پھیلے فولاد و کنکریٹ سے فاصلہ بھی فراہم کرتے ہیں ۔ مزید برآں باغات نباتات سے بھرے ہوتے ہیں، اس لیے ان سے اچھی خوشبو آتی ہے – اور نیو یارک لہجے کے ساتھ اچھی خوشبو ہی تو ہے جو بونڈ نمبر 9 ہے۔ اب، بہار 2012ء کے آتے ہی، ساتویں –سینٹرل پارک ویسٹ- آ رہی ہے، ڈھائی میل طوالت کے حامل شہر میں گھاس کے ہمارے عظیم ترین قطعے کی حامل افسانوی شارع عام سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ، جو سڑک کے اس پار واقع ہے۔

اس اعلامیہ سے وابستہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/54595-bond-no-9-central-park-west-fragrance

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120215/MM51911 )

محلاتی عمارات کے ساتھ نفیس گزرگاہیں مین ہٹن میں جابجا موجود ہیں، لیکن سینٹرل پارک ویسٹ میں یہ خاص طور پر ہیں، جسے شہری منصوبہ ساز اور تعمیراتی ناقدین امریکہ میں عالیشان ترین اور گراں قدر پتوں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ آپ کو کہیں بھی ایسے ستھرے و نفیس گرینڈ-مینر اپارٹمنٹ گھروں کی حیران کن قطار نہیں ملے گی – جن کا واحد مقصد نگرانی اور سامنے پھیلے عظیم الشان سبزے کو عزت بخشنا ہے۔

سینٹرل پارک ویسٹ، خوشبو، کو سڑک کی اسی تمکین اور گراں قدری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ موسم بہار کی آمد کے اعلان کے ساتھ شروع ہوتی ہے: نرگس ولینگ ولنگ اور تیکھی مسالے دار کی چٹکی میں ملائی گئی ہے۔ پھر اس میں بچ، یاسمین اور لنڈن کی سفید پنکھڑی کی آمیزش کی گئی ہے – جو اس کے آرائشی اور اعلیٰ چمیلی کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ اس گلدستے کو برقرار اور آراستہ رکھنے کے لیے حیوانی مشک کے دم کے ساتھ سفید شاہ بلوط اور خس کی مضبوط بنیاد موجود ہے۔

سینٹرل پارک ویسٹ کی بوتل علاقے اور موسم دونوں کی خوشبو کو تسخیر کرتی ہے۔ پستئی رنگ کے پس منظر اور کلاسیکی لیکن کچھ بڑے ہاؤنڈزٹوتھ چیک پیٹرن کے ساتھ (جیسا کہ مقامی تعمیرات میں پایا جاتا ہے) یہاں ارغوانی رنگ میں تازہ تر کیا گیا ہے اور حیات و نشاط کو ملایا گیا ہے۔ بوتل کی گردن کے گرد ایک الگ کرنے کے قابل گلابی موتیوں کا دہری قطار کا کڑا ہے جو بڑے گلابی پھول کے ساتھ ہے، جو، گزشتہ بہار کے مشہور میڈیسن اسکوائر پارک کی طرح جڑاؤ پن کے طور پر پہنا جا سکتا ہے۔

یہ 15 مارچ 2012ء سے فروخت کے لیے موجود ہوگا اور بونڈ نمبر 9 کے پانچ نیو یارک اسٹورز، ساکس ففتھ ایونیو، نورڈسٹروم اور bondno9.com پر دستیاب ہوگا۔ قیمت: 100 م ل، 250 ڈالرز ؛ 50 م ل، 180 ڈالرز؛ باڈی سلک، 130 ڈالرز؛ موم بتی، 110 ڈالرز؛ شاور جیل، 75 ڈالرز۔

ذرائع ابلاغ کی جانب سے مزید سوالات کے لیے بونڈ نمبر 9 نیو یارک پبلک ریلیشنز سے رابطہ کیجیے، 212.228.0842 x24 یا publicrelations@bondno9.com

رابطہ:
لارن دمتری
212.228.0842 x19
lauren@bondno9.com

ذریعہ بونڈ نمبر 9 نیو یارک

Leave a Reply

Scroll To Top