Home / Energy & Power / اے پی آر انرجی حصص یافتگان نے کنسورشیم حصول، نجکاری کی منظوری دے دی

اے پی آر انرجی حصص یافتگان نے کنسورشیم حصول، نجکاری کی منظوری دے دی

جیکسن ول، فلوریڈا، 7 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– بجلی کے فوری حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی پی ایل سی (“ادارہ”) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے کے حصول کے لیے سرمایہ کاری کے ایک کنسورشیم (“کنسورشیم”) کی پیشکش 5 جنوری کو غیر مشروط طور پر کامیاب قرار دے دی گئی۔ کنسورشیم فیئرفیکس فنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ، اے سی او این ایکوئٹی مینجمنٹ اور البرائٹ کیپٹل مینجمنٹ پر مشتمل ہے، اور ادارے کے کاروباری منصوبوں میں مدد کے لیے مضبوط مالی سہارا لاتا ہے، جس میں قرضہ جات کم کرنے اور عملی سرمائے کو بڑھانے کے لیے تازہ ایکوئٹی سرمائے میں 200 ملین سے زیادہ کی وابستگی بھی شامل ہے۔

APR Energy.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

ایگزیکٹو چیئرمین جان کیمپئن نے کہا کہ “یہ اے پی آر انرجی کے ارتقا میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم اس گروپ کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں جو ہمارے کاروبار اور ہماری مارکیٹ کو سمجھتا ہے – اور یکساں طویل المیعاد نظریہ رکھتا ہے۔ نئے سرمایہ کار ہمارے کاروبار میں اہم تزویراتی قدر لا رہے ہیں، جس میں عالمی تعلقات، بین الاقوامی مالیا کی جامع تفہیم اور بجلی کی عالمی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جامع تجربہ شامل ہیں۔ ان کی بڑی سرمایہ کاری ہمارے کاروبار، ہماری مارکیٹ اور ہماری انتظامی ٹیم پر مضبوط یقین کو ظاہر کرتی ہے، اور ہمیں ان سے توقع ہے کہ وہ ادارے کی ترقی کے دوران ہمارے زبردست شراکت دار بنیں گے اور عالمی صارفین کی بڑھتی ہوئی ہماری بنیاد کے لیے خدمات جاری رکھیں گے۔

یہ مالی سودا ہمیں واضح طور پر مضبوط تر بناتا ہے، اور قرضہ جات کو کم کرے گا، عملی سرمائے کو بڑھائے گا اور ہمیں نئے اعتماد کے ساتھ طویل المیعاد بنیاد پر آگے بڑھنا ممکن بنائے گا۔”

چیف ایگزیکٹو افسر لارنس اینڈرسن نے کہا کہ “ان نئے شراکت داروں کے ساتھ ہمیں اپنے کاروباری چکر میں مختصر مدتی تبدیلیوں کے ذریعے وسیع تر لچک ملے گی جبکہ طویل المیعاد ترقی کے مقاصد پر نظر بھی برقرار رہے گی۔ ہم ترقی کے منصوبوں کو سرمایہ دینے کے لیے اضافی سرمائے تک رسائی بھی رکھیں گے۔”

اینڈرسن نے کہا کہ عبوری عمل کے دوران، اور بعد میں، “ہمارے صارفین، شراکت دار اور فراہم کنندگان ہم سے توقع رکھ سکتے ہیں کہ ہم صارفی خدمت کی پہلے سے انتہائی بلند سطح پر مزید آگے بڑھیں گے، کام کی امتیازی حیثیت کو تحریک دیں گے اور دنیا بھر میں قابل بھروسہ، ضروری بجلی فراہم کریں گے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.comپر ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

ذرائع ابلاغ کے لیے تصویرخانہ

Comments are closed.

Scroll To Top