Home / Technology / ایشیا بحر الکاہل کے لیے روس کے دروازے ولادی ووستک میں مکمل تفریحی زون کے لیے درخواست برائے تصورات (RFC) عمل کا اجراء

ایشیا بحر الکاہل کے لیے روس کے دروازے ولادی ووستک میں مکمل تفریحی زون کے لیے درخواست برائے تصورات (RFC) عمل کا اجراء

ولادی ووستک، روس، 10 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/–

روس کے خطے پریمورسکی کی ملکیت سرکاری ادارہ اے جو ایس سی نیش ڈوم پریموریے نے اپنے انٹیگریٹڈ انٹرٹیمنٹ زون (IEZ) میں ریزورٹ بمعہ کیسینو گیمنگ آلات کی تنصیب کی خاطر عالمی سرمایہ کاروں کے لیے درخواست برائے تصورات (RFC) عمل جاری کیا ہے۔ خواہشمند سرمایہ کاروں کو آر ایف سی دستاویز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ادارے کی تفصیلات کو لازماً http://www.iezprimorye.comپر درج کروانا ہوگا۔ تمام آر ایف سی درخواستیں 21 ستمبر 2012ء کو سہ پہر 3 بجے تک (بمطابق ولادی ووستک وقت) نیش ڈوم پریموریے تک پہنچ جانی چاہئیں۔

نیش ڈوم پریموریے نے مئی 2012ء میں گلوبل گیمنگ ایکسپو (G2E) ایشیا میں آر ایف سی کے اجرا کے لیے اظہارِ دلچسپی کا اعلان کیا تھا۔ آئی ای زیڈ کا مقصد ایشیائی معیشتوں کی بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی کا فائدہ اٹھانا ہے۔ زون، جو ولادی ووستک  کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے روس میں اُن چار خاص مقامات میں سے ایک ہے جہاں قانونی کیسینو گیمنگ سرگرمی کی اجازت ہوگی ۔ یہ واحد زون ہے جس کی ایشیا تک براہ راست رسائی ہے اور یہ سیول اور ٹوکیو دونوں سے دو گھنٹے کی پرواز پر واقع ہے۔ ولادی ووستک ستمبر میں 2012ء ایشیا-بحر الکاہل اقتصادی تعاون (APEC) اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

نیش ڈوم پریموریے کی جنرل ڈائریکٹر مرینا لوماکینا نے کہا کہ “آر ایف سی عمل رابطے کو ہموار کرے گا، اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادہ مربوط اور شفاف تبادلے کی اجازت دے گا۔ کیونکہ کیسینو گیمنگ اس زون میں قانونی ہے، اس لیے ہم ایسے تصورات  پر توجہ رکھے ہوئے ہیں جو سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہیں۔ ہر کوشش اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے کہ عالمی سرمایہ کار پریموریے  کے کاروباری ماحول میں پراعتماد ہیں۔ ہماری نظریں آر ایف سی جوابات حاصل کرنے پر مرکوز ہیں جو ولادی ووستک کے ایشیا کے ساتھ مستحکم روابط کا فائدہ اٹھائیں۔”

نیش ڈوم پریموریے آر ایف سی عمل کو سنبھالےگا اور اس نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پبلک پالیسی مشیران گیلاوِز اینڈ کمپنی ایل ایل سی کو بہترین عالمی مشقوں میں رہنمائی فراہم کرنے میں مدد کے لیے مقرر کیا ہے۔ یہ عمل شفاف، مربوط اور بین الاقوامی بہترین مشقوں کے مطابق ہوگا، جو روسی حکومت کے انتہائی مشرقی خطے میں غیر ملکی سیاحت اور اقتصادی ترقی بڑھانے کے مقصد کےمطابق ہے۔

محترمہ لوماکینا نےمزید کہاکہ “ہمارا ماننا ہے کہ آئی ای زیڈ ایشیائی سیاحوں کے لیے ایک زبردست تجربہ تخلیق کرے گا جو ایسے مقام کے خواہشمند ہیں جو قریب بھی ہو اور ثقافتی طور پر مختلف بھی۔ ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ سرمایہ کارآئی ای زیڈ کے لیے سیاحت اور کیسینو گیمنگ صلاحیت میں بھی دلچسپی لیں گے۔”

رابطہ:

ایلگزینڈر شیڈزے

نائب  جنرل ڈائریکٹر

او جے ایس سی نیش ڈوم – پریموریے

chkheidze.a@primdevelop.ru

+7-914-689-0893

نینا یوسمان

پی آر کنسلٹنٹ

ہنٹنگٹن کمیونی کیشنز – سنگاپور

nina.yusman@huntington.com.sg

+65-6339-2883 / +65-9728-2840

ذریعہ او جے ایس سی نیش ڈوم پریموریے

Leave a Reply

Scroll To Top