Home / General / اومنی کوم ریزولیوشن میڈیا کو عالمی سرچ ایجنسی کی حیثیت سے مستحکم کر دیا

اومنی کوم ریزولیوشن میڈیا کو عالمی سرچ ایجنسی کی حیثیت سے مستحکم کر دیا

40 مارکیٹوں پر پھیلا بلین ڈالر کا سرچ اینڈ آپٹمائزیشن پلیٹ فارم

شکاگو، 15 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اومنی کوم میڈیا گروپ [http://www.omnicommediagroup.com/]نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ تقریباً 40 ممالک میں اپنی سرچ ایجنسیوں کو ریزولیوشن میڈیا [http://www.resolutionmedia.com/] برانڈ کے تحت یکجا کر رہا ہے، اور ایک اہم عالمی سرچ اینڈ آپٹمائزیشن پلیٹ فارم تخلیق کررہا ہے جو صارفین کی جانب سے اسکیل، ڈیٹا اور معلومات کو موثر انداز میں بہتر بنائے گا۔ نیا عالمی برانڈ صارفی سرچ بلنگ میں اربوں ڈالرز کی نمائندگی کرے گا۔

ریزولیوشن میڈیا نے اب تک امریکی مارکیٹوں میں کام کیا ہے، جبکہ دیگر مارکیٹوں میں اومنی کوم میڈیا گروپ کی سرچ پیشکشیں مختلف برانڈز ناموں سے پیش کی جا چکی ہیں۔ 700 سے زائد تلاش ماہرین کے ساتھ نئے عالمی ریزولیوشن میڈیا آپریشن کی قیادت صدر ایلن اویستک کریں گے، جو ادارے کے امریکی کاروبار کی قیادت کرچکے ہیں۔

نیا عالمی ڈھانچہ 2005ء میں اومنی کوم میڈیا کی جانب سے حاصل کردہ ریزولیوشن میڈیا کی کامیاب تاریخ پر مبنی ہے۔ اس کے بعد سے ریزلیوشن پیڈ سرچ، سرچ انجن آپٹمائزیشن، ویب سائٹ آپٹمائزیشن اور سوشل کانٹینٹ مینجمنٹ میں امریکہ کا معروف ادارہ بن چکا ہے۔یہ دنیا کے چند معروف ڈیجیٹل ایڈورٹائزرز کو خدمات انجام دیتا ہے جن میں اومنی کوم کی میڈیا ایجنسیوں او ایم ڈی ورلڈ [http://www.omd.com/] اور پی ایچ ڈی نیٹ ورک [http://www.phdnetwork.com/] کے صارفین شامل ہیں۔

اومنی کوم میڈیا گروپ کے سی ای او ڈیرل سم کے مطابق “ہم ہر اہم مارکیٹ میں غیر معمولی سرچ حلوں کے حامل ہیں جو ہمارے ڈیجیٹل-مرکزی صارفین کے حامل غیر معمولی پورٹ فولیوکے کام آتے ہیں۔ حال ہی میں ہم نے عالمی سرچ ذمہ داریاں حاصل کی ہیں اور کلیدی مارکیٹوں میں سوشل کانٹینٹ مینجمنٹ استعداد قائم کی ہے۔ اب اپنے ڈیٹا کو آپٹمائز کرنے اور صارفین کے لیے سرمایہ کاری سلسلے کو کھڑا کرنے کے لیے ان تمام اثاثوں کو ایک واحد عالمی ڈھانچے میں پرونے کا وقت آ گیا ہے۔”

ریزولیوشن میڈیا صرف سرچ صارفین کو، اور ساتھ ساتھ اومنی کوم میڈیا ایجنسیوں او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی کے مکمل-سروس صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ میڈیا ایجنسی صارفین کی صورت میں وہ او ایم ڈی یا پی ایچ ڈی سے اپنی مکمل میڈیا حکمت عملیاں حاصل کرتے ہیں، جبکہ سرچ متحرک کاری اور انتظام ریزولیوشن میڈیا کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے۔

ریزولیوشن میڈیا اومنی میڈیا گروپ کے ڈیجیٹل ڈیٹا اور اینالٹک ادارے اینالیکٹ گروپ کا حصہ ہے۔ ایلن اوسیتک بدستور اینالیکٹ کے سی ای او اسکاٹ ہیجڈم کو جوابدہ ہوں گے۔

ریزولیوشن میڈیا کے بارے میں
شکاگو میں قائم ریزولیوشن میڈیا [http://www.resolutionmedia.com/Home.aspx] پیڈ سرچ، سرچ انجن آپٹمائزیشن، ڈیجیٹل رویے کے تجزیے، کنورژن پاتھ آپٹمائزیشن، رویہ جاتی ہدف بنانا، سوش میڈیا، موبائل اور دیگر مکمل خدمات کے شعبوں میں صارفین کو خدمات پیش کرنے والا معروف فراہم کنندہ ہے۔

ریزولیوشن میڈیا اومنی کوم میڈیا گروپ کی ڈیجیٹل اینالٹکس کمپنی اینالیکٹ گروپ کا حصہ ہے۔ اینالیکٹ میڈیا اینالٹکس، بزنس انٹیلی جنس، ٹولز اور ڈیش بورڈ سسٹمز، ایکونومیٹرک ماڈلنگ، سرچ اسٹریٹجی اور ڈیجیٹل انوسٹمنٹ پلیٹ فارمز میں مہارت رکھتا ہے۔

اومنی کوم میڈیا گروپ کے بارے میں
اومنی کوم میڈیا گروپ [http://www.omnicommediagroup.com/] (OMG) اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) کا میڈیا سروسز کا شعبہ ہے۔ اومنی کوم میڈیا گروپ میں مکمل سروس میڈیا نیٹ ورک او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی؛ ڈیٹا انفارمڈ مارکیٹنگ پلیٹ فارم اینالیکٹ گروپ، اور متعدد خصوصی ابلاغی ادارے شامل ہیں۔

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں
اومنی کام گروپ انکارپوریٹڈ [http://www.omnicomgroup.com/] (این وائی ایس ای: OMC) ایک معروف عالمی مارکیٹنگ اورکارپوریٹ کمیونی کیشنز کمپنی ہے۔ اومنی کوم کے برانڈڈ نیٹ ورکس اور متعدد خصوصی ادارے 100 سے زائد ممالک میں 5 ہزار سے زیادہ صارفین کو ایڈورٹائزنگ، اسٹریٹجک میڈیا پلاننگ اور خریداری، ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ، براہ راست اور پروموشنل مارکیٹنگ، پبلک ریلیشنز اور دیگر خصوصی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرتے ہیں۔

رابطہ: آئزابیل گووری، +1-917-435-6457، isabelle.gauvry@omnicommediagroup.com

Leave a Reply

Scroll To Top