Home / Technology / افغان وائرلیس کمیونی کیشنز کمپنی: ایک دہائی سے زائد عرصے سے افغانیوں کو دنیا سے پھر منسلک کر رہی ہے

افغان وائرلیس کمیونی کیشنز کمپنی: ایک دہائی سے زائد عرصے سے افغانیوں کو دنیا سے پھر منسلک کر رہی ہے

کابل، افغانستان، 9 اپریل 2012ء / پی آر نیوز وائر /

کاروباری تنظیم کار اور انسان دوست جناب احسان اللہ بیات کی قائم کردہ افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) افغانیوں کو ملک کے دور دراز حصوں تک سے دنیا کے ساتھ پھر منسلک کرنے کے لیے درکار وائرلیس ٹیلی فون کی خدمات فراہم کرنے کے دس سال کا جشن مناتے ہوئے مسرور ہے۔

بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر احسان بیات  نے افغانستان کی لوگوں کی معاونت کرنے کی اپنی بے پناہ خواہش کی بنیاد پر افغانستان میں پہلی بار موبائل ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرنے والی افغان وائرلیس  کو رسد کے مسائل، سیاسی عدم استحکام، مادی عدم تحفظ اور ناقابل اعتماد توانائی کی فراہمی  جیسی مشکلات   سے نمٹنے کے متعلق راہنمائی کی۔ جناب بیات  کا ابتدائی مقصد افغانیوں کی خدمت  میں مدد کرنا تھا جو – افغان وائرلیس کی آمد تک  – کسی بھی قسم کے فونز پاس کرنے کے قابل نہیں تھے اور  پبلک کال سینٹرز کی انتہائی کم تعداد کے ذریعے کال کرنے کے لیے اکثر گھنٹوں قطار میں انتظار کے لیے تیار نہ تھے۔

6 اپریل 2002ء – افغانستان میں اے ڈبلیو سی سی کے ابتدائی نیٹ ورک آلات  آنے کے صرف سات ہفتوں کے بعد – عزت مآب حامد کرزئی نے جرمنی میں ایک بین الاقوامی کال کے ساتھ افغان وائرلیس جی ایس ایم نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔ اور آج، ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد، افغان وائرلیس اور جناب احسن بیات  افغانستان میں ایک جدید ٹیلی کمیونی کیشنز صنعت اور خدمات کے ڈھانچے کو قائم کرنے کا جشن منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

جناب بیات نے کہاکہ “ہم صرف افغان وائرلیس کی ایک کامیاب دہائی کا جشن نہیں منا رہے – ہم تمام افغانیوں کے لیے عالمی – معیار کی ٹیلی فونی سسٹم اور براڈ بینڈ سروسز مارکیٹ  کی آمد کا جشن منا رہے ہیں۔تعجب کے دن چلے گئے جب ایک فون کال کب اور کہاں کی جاسکتی تھی – اب افغانی ملک کے تمام علاقوں میں نفیس اضافی قدر کی خدمات اور قابل بھروسہ رابطے تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ افغان وائرلیس  اس صنعت  کی بنیاد رکھنے  اور افغانستان کو ایک بار پھر دنیا کے ساتھ جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مسرور ہے۔ 98 فیصد سے زائد تربیت یافتہ افغان عملے اور ماہر فنیات پر مشتمل  اپنی ٹیم کے ساتھ ہم نے مجموعی طور پر اے ڈبلیو سی سی کو اپنی قوم کا ایک عکس بنا دیا ہے اور ہم پورے افغانستان کے ساتھ شاندار کامیابی کے دس سال کا جشن منانے پر فخر محسوس کرتے  ہیں  باوجود ان لوگوں کے جو ہمارے ملک کی ترقی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

افغان وائرلیس کے بارے میں

احسان اللہ بیات کا قائم کردہ اور کابل میں واقع  افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی)- ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کے درمیان مشترکہ منصوبہ –  افغانستان میں تقریباً 4,000,000 سبسکرائبرز کو خدمات پیش کرتا ہے۔ 4,500 سے زائد براہ راست ملازمین اور بالواسطہ 100,000 دیگر افراد کے ساتھ  افغان وائرلیس افغانستان میں سب سے زیادہ ملازمین کے حاملین میں سے ایک ہے، اور گھریلو و کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈبینڈ کمیونی کیشن حل فراہم کرنے کا رہنما ادارہ ہے۔ اضافی معلومات www.afghan-wireless.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ: البرٹو لوپیز،  a.lopez@tsiglobe.com، +97-142278695

ذریعہ: افغان وائرلیس کمیونی کیشنز کمپنی

Leave a Reply

Scroll To Top