Home / Aviation / اسکائی اسکینر نے اسکائی ٹریکس ایوارڈز میں ایشیائی ایئرلائنوں کی کامیابی کے ساتھ مقبولیت کو بڑھتا دیکھ لیا

اسکائی اسکینر نے اسکائی ٹریکس ایوارڈز میں ایشیائی ایئرلائنوں کی کامیابی کے ساتھ مقبولیت کو بڑھتا دیکھ لیا

سنگاپور، 16 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

گزشتہ ہفتے سالانہ اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئرلائن ایوارڈز نے دیکھاکہ ایشیائی ایئرلائنوں نے سرفہرست 5 میں سےچار مقامات حاصل کر لیے اک ایسے وقت میں جب عالمی فلائٹ سرچ سائٹ اسکائی اسکینر [http://www.skyscanner.com] سے ایشیائی ایئرلائنوں کی شہرت میں بڑے پیمانے پر اضافے کو ظاہر گیا ہے، جو تلاش میں سال بہ سال 60 فیصد سے زائد کا اوسط اضافہ ہے۔

صرف قطر ایئرویز سے پیچھے رہ جانے والی سنگاپور کی ایشیانا ایئرلائنز نے دوسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد سنگاپور ایئرلائنز، کیتھے پیسفک ایئرویز اور آل نپون ایئرویز ہیں۔

اعداد و شمار پرتبصرہ کرتے ہوئے اسکائی اسکینر کے ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک ایون گرے نے کہا کہ “یہ خطے میں ہوابازی کی صنعت کے لیے ایک شاندار خبر ہے اور کافی حد تک اسی بات کو دہراتی ہے جو ہم اسکائی اسکینر میں دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے چند اعداد و شمار حیران کن ہیں، جیسا کہ آل نپون ایئرویز تلاش گزشتہ سال کے عرصے میں 166 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ یہ ستمبر 2011ء میں ہمارے سنگاپور دفتر کے افتتاح کے بعد سے ایشیا پیسفک خطے میں مجموعی ٹریفک میں 90 فیصد سے زائد اضافے پر بالکل ٹھیک چسپاں ہوتا ہے۔”

ایشین ایئرلائنیں اور اسکائی اسکینر ٹریفک

اسکائی ٹریکس

ایئر لائن

متعلقہ ٹریفک میں سال بہ سال اضافہ

درجہ بندی

آل نپون ایئر ویز

166 فیصد

5

ایشیانا ایئرلائنز

54 فیصد

2

کیتھے پیسفک ایئرویز

29 فیصد

4

ملائیشیا ایئرلائنز

42 فیصد

10

سنگاپور ایئرلائنز

25 فیصد

3

تھائی ایئرویز

47 فیصد

9

سنگاپور ایئرلائنز اور کیتھے پیسفک دونوں اسکائی اسکینر کی ایئرلائن فوڈ ایوارڈز 2011ء میں سرفہرست 10 میں موجود ہیں [http://www.skyscanner.net/news/articles/2011/12/011380-turkish-airline-provides-best-inflight-food.html]۔

اسکائی اسکینر کے بارے میں

اسکائی اسکینر ایک معروف عالمی سفری تلاش سائٹ ہے جو ایک ہزار سے زائد ایئرلائنوں کی لاکھوں کروڑوں پروازوں کا فوری آن لائن تقابل ، اور ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور کرائے پر گاڑیوں کے حصول کے بارے میں معلومات بھی، فراہم کر رہی ہے۔

ذریعہ: اسکائی اسکینر

Leave a Reply

Scroll To Top