Home / Technology / اسکائپ کے نئے کنکٹڈ کلاس روم سویپ اسٹیکس نے معروف شخصیات کو طالب علموں کے لیے پیش کردیا

اسکائپ کے نئے کنکٹڈ کلاس روم سویپ اسٹیکس نے معروف شخصیات کو طالب علموں کے لیے پیش کردیا

سویپ اسٹیکس پوری دنیا کے کلاس رومز کو اسٹیو ہاروے، جیمز پیٹرسن، ڈیلان و کول اسپروز، جیکی کولنز اور ٹنسل کورے کے ساتھ اسکائپ ویڈیو کال کرنے کا موقع فراہم  کر رہا ہے

پالو آلتو، کیلیفورنیا، 10 مئی 2012ء / پی آر نیوز وائر /

آج اسکائپ نے کنکٹڈ کلاس رومز  سویپ اسٹیکس کا اجراء کردیا ہے جو دنیا بھر کے اسکولز کو زندگی میں پہلی بار معروف شخصیات اسٹیو ہاروے، جیمز پیٹرسن، ڈیلان و کول اسپروز، جیکی کولنز اور ٹنسل کورے *کے ساتھ اسکائپ ویڈیو کال  کا موقع فراہم کر رہا ہے۔یہ سویپ اسٹیکس ، جو  کمرہ جماعت میں اسکائپ فیس بک صفحے پر نشر کیا جائے گا، مزید اساتذہ کو اپنے شاگردوں کے لیے 6 جون بروز بدھ کو معروف شخصیات سے بذریعہ اسکائپ رو برو ہو کر ملاقات کرنے کا دلچسپ موقع فراہم کرنے کر کے کمرہ جماعت میں ویڈیو کالنگ کی اہمیت  کا تجربہ کرنے  کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

مائیکروسافٹ کے اسکائپ ڈیویژن کے سماجی  بہتری کے سربراہ اینڈی شمیڈت نے کہا کہ “اسکائپ ویڈیو کالنگ کے ذریعے  ہم  معروف اداکاروں، مزاحیہ فنکاروں اور مصنفین سے گفتگو کرنے کا تجربہ پیش کرنے کے قابل ہوئے ہیں جو طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی کہانیاں ان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اسکائپ میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ سیکھنے کے مشترکہ تجربات تعلیم میں بہت بہتری لاتے ہیں۔ یہ سویپ اسٹیکس  مزید اساتذہ کو کمرہ جماعت میں ویڈیو کالنگ کی اہمیت  سمجھنے میں مدد دینے  کے مقصد کے حامل ہیں اور یہ اسکائپ کے یقین کہ سیکھنے کے دلچسپ تجربات ہر ایک کو دستیاب ہونا چاہیے، کا مظہر ہے۔”

داخلے کے اہل ہونے کے لیے کے -12 طالب علموں (تین سے 18 سال کی عمر)، اساتذہ یا معلمین  کو ایک مفت آن لائن کمیونٹی کمرہ جماعت میں اسکائپ، جو 28 ہزار سے زائد رجسٹرڈ  اساتذہ  کو طالب علموں کے تجربات میں اضافے میں مدد کرتا ہے، کا موجودہ  یا نیا رکن ہونا ضروری ہے۔

فیس بک پر اساتذہ کس طرح داخل ہوسکتے ہیں کا طریقہ درج ذیل ہے:

اساتذہ  آج سے 24 مئی بروز جمعرات  رات 11:59 ای ڈی ٹی تک اپنے اندراجات فیس بک صفحے کمرہ جماعت میں اسکائپ  پر جمع کروا سکتے ہیں جہاں پانچ  فاتحین کا بے ترتیبی سے انتخاب  کیا جائے گا۔ فاتحین کا انتخاب اور اطلاع 29 مئی بروز منگل رات 2:00 ای ڈ ی ٹی پر بذریعہ ای میل  دی جائے گی اور عوام الناس کے لیے اس کا اعلان 30 مئی بروز بدھ صبح 9:00 ای ڈ ی ٹی کیا جائے گا۔ فاتح شخصیات کو 6 جون بروز بدھ کو صبح 10 سے رات 1 ای ڈی ٹی کے دوران یا مشہور شخصیت کی صوابدید پر کالز کی جائیں گی۔

190 سے زائد ممالک میں 28 ہزار سے زائد اساتذہ  اور  ان کی بڑھتی ہوئی تعداد  کمرہ جماعت میں اسکائپ کو دنیا بھر میں  موجود سیکڑوں ہزاروں طالب علموں  کو سیکھنے کے قابل قدر مشترکہ تجربات میں حصہ لینے کے قابل بنا رہا ہے۔ اسکائپ طالب علموں کو نئی ثقافتوں، زبانوں اور تصورات کو دریافت کرنے میں  مدد  کے لیے،تمام سہولیات اپنا کمرہ جماعت چھوڑے بغیر،ایک فوری راستہ پیش کر رہا ہے۔

کنکٹڈ کلاس رومز سویپ اسٹیکس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://education.skype.com یا کلاس روم میں اسکائپ کا فیس بک صفحہ ملاحظہ کریں۔

* شخصیات کی فراہمی 86400 موومنٹ اور اوپن ایجو ٹاک کی جانب سے کی گئی ہے

اسکائپ کے بارے میں

اسکائپ مراسلات کا  سافٹویئر ہے جس کا مقصد مواصلات کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ ایک انٹرنیٹ سے منسلک آلہ  کے ذریعے ،احباب، دوست اور رفقا  سے پیغامات، آواز یا بصری   طریقہ کار کے ساتھ مفت گفتگو کی جاسکتی ہے۔ تقریباً دنیا بھر میں لینڈ لائن یا موبائل پر بھی ایک کم لاگت کے ذریعے کال کی جاسکتی ہے۔ اسکائپ نے حال ہی میں گروپ ویڈیو متعارف کروائی جس کے ذریعے دو سے زائد افراد کا گروہ  ایک ساتھ کام کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں کہ جب بھی وہ ایک دوسرے سے دور ہوں۔ 2003ء میں قائم ہونے والے اور لکسمبرگ میں بنیاد کا حامل اسکائپ مائیکروسافٹ کارپوریشن کا حصہ ہے۔ (نصداق: MSFT)۔ اسکائپ کمپیوٹرز، موبائل فونز اور دیگر منسلک آلات پر www.skype.com سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

86400 موومنٹ کے بارے میں

86400 موومنٹ معروف اور متنوع شعبوں کے علماء کرام، مشہور شخصیات اور ماہرین کے مختلف موضوعات  پر بہترین – آزاد دروس کی فراہمی  کے ذریعے دنیا بھر کے اسکول کے حلقوں میں طالب علموں اور اساتذہ کی معاونت کرنے کے لیے آزاد  مقررین کا بیورو بناتا  اور ان کا اہتمام کرتا ہے۔ بیورو نے اسکائپ ٹیکنالوجی  کے استعمال کو  تدریسی آلہ کے طور پر ٹیکنالوجی استعمال  کو بہتر بنانے کے ساتھ اسکائپ کے ذریعے اسکولز  کے مقررین کا رابطہ قائم کرنے کے لیے اسکائپ کے ساتھ شراکت داری  کی ہے۔ 86400 موومنٹ  کا مقصد لوگوں کو قریب لانا ہے تاکہ وہ  86400 سیکنڈز کا اپنا تحفہ  دنیا میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرسکیں۔ موومنٹ  افراد کی سماجی شعور کو بیدار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ تعلیم  اور صحت و تندرستی کے شعبوں میں سماجی کام  اور رضاکارانہ کاروائی  کے لیے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ 86400movement.com۔

اوپن ایجو ٹاک کے بارے میں

OpenEduTalk.com مصنفین، اداکاروں، کھلاڑیوں، مقررین، کاروباری راہنماؤں اور مہم جو افراد کے لیے دنیا بھر میں متعلقہ معاملات کے بارے میں حقیقی وقت میں بذریعہ اسکائپ طالب علموں سے ان کی کلاس میں گفتگو کرنےکے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ موضوعات میں بد معاشی سے لے کر قیادت تک شامل ہیں۔ ہمارا فلسفہ “ایک نونہال سے بات، ایک زندگی کی تبدیلی” ہے۔ ادارہ 2011ء میں قائم ہوا اور مصنف و منتظم جیف ریورا اور مصنف، مقرر اور منتظم جین یوبیل- میئر کی جانب سے بنایا گیا۔

روابط:

اسکائپ

اینڈریو شمیڈت

Andrew.Schmidt@skype.net

کیپلو برائے اسکائپ

جنیفر میئرز

skypeSG@kaplowpr.com

(212) 221-1713

Leave a Reply

Scroll To Top