Home / Aviation / اتحاد ایئر ویز 2012 میں بھی پاکستان کی اسپیشل اولمپکس ٹیم کا معاون ادارہ

اتحاد ایئر ویز 2012 میں بھی پاکستان کی اسپیشل اولمپکس ٹیم کا معاون ادارہ

لاہور: دسمبر، 2011 ۔ اتحاد ایئرویز ، متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ہے ، جو سال 201 2میں بھی پاکستان اسپیشل اولمپکس ٹیم کی معاونت کرتے ہوئے پاکستان کی اس خصوصی ٹیم کو لندن تک سفری سہولیات فراہم کرے گا،

اتحاد ایئر ویز نے گذشتہ سال بھی پاکستان کی اسپیشل اولمپک ٹیم کے معاون ادارے کا کردار ادا کیا تھا، جب ٹیم کے 82 کھلاڑیوں کو ایتھنز میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس تک سفری سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ ان کھیلوں میں پاکستان ٹیم نے 17 سونے کے تمغے، 25 چاندی کے تمغے ، اور 14 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ اس ٹیم نے ایتھلیٹکس، پیراکی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال ، سائکلنگ، فٹبال اور ٹیبل ٹینس سمیت 8 مختلف کھیلوں میں شرکت کی تھی۔

اتحاد ایئرویز کے پاکستان میں کنٹری مینجر، عامر خان نے کہا کہ؛ اتحاد ایئرویز نے افراد کی صلاحیتوں اور قابلیت کو ثابت کرنے کے لئے مواقع تخلیق کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ سال 201 1 کے اسپیشل اولمپکس میں شاندار کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ، ہمیں خوشی ہے کہ ہم سال 2012 میں بھی پاکستان کے ان باصلاحیت خصوصی کھلاڑیوں کی معاونت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ہم ان تمام کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ پوری قوم کے لئے باعث فخر کامیابیاں حاصل کریں گے۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے چیئرمین ، سعید احمد نے کہا کہ؛ میں اتحاد ایئرویز کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے مسلسل معاونت کے ذریعے پاکستان اسپیشل اولمپکس ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھی ۔ اس ایئرلائن نے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اسپیشل اولمپکس کے ساتھ اشتراک سے کھیل کے مختلف شعبوں میں کھلاڑیوں کی معاونت کی جائے گی۔ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں یہ اشتراک مزید مستحکم اور مفید ہو گا۔

پاکستان میں اسپیشل اولمپکس پروگرام کا آغاز سال 1989 میں کراچی سے ہوا، جہاں ایک فلاحی تنظیم نے خصوصی بچوں اور بالغ افراد کے لئے باضابطہ کھیلوں اور مقابلوں کا اہتمام کیا۔ آج اسپیشل اولمپکس پاکستان پروگرام میں ملک بھر سے 16,000 سے زائد افراد شامل ہیں ۔

اتحاد ائیرویز سے متعلق: اتحاد ائیر ویز متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن ہے جس کا مرکز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو دھابی میں ہے۔آج اتحاد ائیر ویز دنیا بھرکے مختلف خطّوں میں 60 سے زائدمنازل تک فضائی سفر کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ، جن میں مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکہ، افریقہ، ایشیاء اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان سے ہر ہفتے اتحاد ائیرویز کی 23 پروازیں ابودھابی کے لئے روانہ ہوتی ہیں، جن میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے روزانہ کی ایک پرواز، جبکہ پشاور سے ہفتے میں دو پروازیں شامل ہیں ۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
فون: 042-35861219/ 0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top