Home / Technology / آکسفرڈ میں ہیومینٹیز کے شعبے کے لیے میکا اینڈ احمد ارطیغون وظائف کا اعلان

آکسفرڈ میں ہیومینٹیز کے شعبے کے لیے میکا اینڈ احمد ارطیغون وظائف کا اعلان

لندن، 29 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

آکسفرڈ میں نیا عظیم گریجویٹ وظیفہ پروگرام جامعہ کی 900 سالہ تاریخ میں ہیومینٹیز کے طلبہ کے لیے سب سے فیاضانہ تحفے کی بدولت ممکن ہوا

جامعہ آکسفرڈ نے ہیومینٹیز کے شعبے میں میکا اینڈ احمد ارطیغون اسکالر شپ پروگرام قائم کر دیا ہے، جو ایک سال میں 15 وظائف کے ساتھ فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے اور بالآخر ہمیشہ کے لیے وقف کر دیا جائے گا کہ ہر سال کم از کم 35 گریجویٹ ہیومینٹیز وظائف جاری کرے۔

دنیا بھر سے ہیومینٹیز کے معروف طلبہ مختلف شعبہ جات میں مکمل گریجویٹ وظائف کے لیے مقابلہ کریں گے جن میں ادب، تاریخ، موسیقی، علم آثار قدیمہ، فنی تاریخ، ایشیائی علوم اور مشرق وسطیٰ کے علوم شامل ہیں۔

اس مشہور اعزاز کو حاصل کرنے والے طلبہ آکسفرڈ کے قلب میں ایک پانچ منزلہ جارجیائی عمارت میکا اینڈ احمد ارطیغون ہاؤس فار دی اسٹیڈی آف دی ہیومینٹیز کا خصوصی استعمال کریں گے جو جدید ٹیکنالوجیکل صلاحیتوں کی حامل ہے اور ارطیغون اسکالرز کی تعلیم و تحقیق کے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ تحفہ بالآخر 26 ملین برطانوی پاؤنڈز سے زیادہ مالیت کا ہوگا۔ وظائف کے لیے مستقل رقوم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ  ، اس میں کل وقتی ارطیغون سینئر اسکالر اِن ریزیڈنس کی تنخواہ کی مستقل فراہمی بھی شامل ہے جو ارطیغون اسکالرز دروس کے پروگرام، سیمینارز، تقاریب اور دیگر سرگرمیوں کے لیے رہنمائی، فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی آف آکسفرڈ کے چانسلر لارڈ پیٹن نے کہا کہ “میکا ارطیغون کی سخاوت سے دنیا کے بہترین ہیومینٹیز گریجویٹ طلباء کو پہلے سے کہیں بڑھ کر یہ موقع ملے گا کہ وہ اعلیٰ معیار کی تحقیق کریں، بہتر اذہان کے دیگر افراد سے رابطہ کریں اور انسانی معلومات اور سمجھ میں اضافہ کریں۔ پوسٹ گریجویٹس کے لیے اس طرح کی مدد تحقیق اور انسانی سمجھ، اور آکسفرڈ جیسی عظیم جامعات کے مستقبل کے لیے بھی ضروری ہے۔ یہ ہمارے لیے یقینی بنائے گا کہ بہترین اذہان جامعہ کی تحقیقی کوششوں کی مدد کر رہے ہیں اور مستقبل کے جدید محقق بنیں گے۔ “

معروف اٹلانٹک ریکارڈز کے بانی احمد ارطیغون کی رومانیہ میں پیدا ہونے والی بیوہ میکا اردیغون نیو یارک میں رہتی ہیں اور دنیا کے معروف ترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔

محترمہ ارطیغون نے کہا کہ “احمد اور میرے لیے زندگی کی بہترین مسرتوں میں سے ایک تاریخ، موسیقی، لسانیت، ادب، مصوری اور آثار قدیمہ کو پڑھنا تھا۔ ان اوقات میں، جب دنیا میں کشاکش بہت کم تھی، میرا یقین تھا کہ وقت کے دوران ثابت قدم رہنے والی ان چیزوں کی مدد بہت ضروری ہے، جو  ہر ثقافت کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہیں، اور لوگوں کی ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی اور دنیا ایک زیادہ انسانی مقام بناتی ہیں۔ مجھے آکسفرڈ میں ارطیغون گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام پر بہت خوشی ہیں، اور میرا ارادہ ہے کہ یہ دنیا کے بہترین اور پرجوش طلبہ کے لیے مستقل تحریک فراہم کرے جو خود کو ہیومینٹیز میں تعلیم کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ میرا خواب یہ ہے کہ، ایک روز، ارطیغون اسکالرز ہر شعبے میں رہنما بنیں گے – تاریخ دانوں اور فلسفیوں، ماہرین آثار قدیمہ اور ادبی محققین، لکھاریوں اور موسیقاروں، سیاست دانوں اور ماہرین علوم الٰہیات کی حیثیت سے۔”

آکسفرڈ کے وائس چانسلر اینڈریو ہملٹن نے ارطیغون گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام پر کہا کہ “یہ ہیومنٹیز کی تعلیم کے لیے ایک بہت بڑا لمحہ ہے اور آکسفرڈ کی 900 سالہ تاریخ میں ہیومینٹیز کے لیے مخصوص سب سے بڑا عطیہ ہے۔ ایسے وقت میں جب برطانیہ میں حکومت ہیومینٹیز کے لیے حکومت کی سخت دباؤ میں ہے، یہ وژن اور سخاوت آنے والی نسلوں کے لیے اس شعبے کو محفوظ بنانے جا رہی ہے۔ ہم ارطیغون گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کو ممکن بنانے پر محترمہ ارطیغون اور امریکنز فار آکسفرڈ انکارپوریٹڈ کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔”

ارطیغون ہاؤس ستمبر 2012ء کو شروع ہونے والے مائیکل میس ٹرم میں ارطیغون اسکالرز کے پہلے گروپ کے لیے تیار ہوگا۔

ویب سائٹ: http://www.ox.ac.uk/ertegun

ذریعہ: دی یونیورسٹی آف آکسفرڈ

سوالات برائے ذرائع ابلاغ: ایریکا بولٹن، بولٹن اینڈ کوئن، ٹیلی فون: +44(0)20-7221-5000، موبائل: +447711-698-186، ای میل: erica@boltonquinn.com؛ یا میٹ پکلز، پریس آفیسر، یونیورسٹی آف آکسفرڈ، ٹیلی فون: +44(0)1865-270046، ای میل: matt.pickles@admin.ox.ac.uk

Leave a Reply

Scroll To Top