Home / General / آڈٹ عمل کی بہتری پر فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ کے تبصروں پر دیلوئے کا جواب

آڈٹ عمل کی بہتری پر فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ کے تبصروں پر دیلوئے کا جواب

نیو یارک، 16 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

دیلوئے نے حالیہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد مالیاتی اداروں کے بیرونی آڈیٹرز اور محتاط سپروائزرز اور ریگولیٹرز کے درمیان مکالمے کو بہتر بنانے کے فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ (FSB) کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہم ایف ایس بی کی قیادت اور انٹرنیشنل آڈٹ اینڈ ایشورنس اسٹینڈرڈز بورڈ (IAASB) اور انٹرنیشنل فورم آف انڈیپنڈنٹ آڈٹ ریگولیٹرز (IFIARS) کی شمولیت کے ذریعے مالیاتی بحران سے حاصل کردہ اسباق پر متوجہ ہونے کے لیے مشترکہ اور عالمی طریقے کو سراہتے ہیں۔ ان چیلنجز کو واضح طور پر عالمی و مستقل حلوں کی ضرورت ہے۔

جیسا کہ ہم ماضی میں کہہ چکے ہیں، دیلوئے ایسے اقدامات کو تقویت دینے سے وابستہ ہے جو آڈٹ معیار کو بہتر بنائیں اور سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں اعتماد میں اضافہ کریں، اور بالآخر مستقبل میں کسی مالیاتی بحران کو روکنے میں مدد دیں۔ ہماری نظریں آج کے انتہائی پیچیدہ کاروباری ماحول میں مالیاتح استحکام کو بہتر بنانے کے لیے ایف ایس بی اور دیگر فریقین کے ساتھ تعاون پر مرکوز ہیں۔

دیلوئے کے بارے میں

دیلوئے برطانیہ کے نجی ادارے دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ سے متعلقہ اداروں میں کسی ایک یا اس سے زائد اداروں  اور اُن کے رکن اداروں کے نیٹ ورک کا حوالہ ہے، جن میں سے ہر قانونی طور پر علیحدہ اور آزاد ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے www.deloitte.com/about پر ملاحظہ کیجیے۔

دیلوئے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی صارفین کو آڈٹ، محصول، مشاورت اور مالیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں رکن اداروں کے لیے ایک عالمی منسلک نیٹ ورک کے ساتھ پیچیدہ ترین کاروباری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درکار ادراک دے کر صارفین کے لیے دیلوئے عالمی معیار کی صلاحیتیں اور اعلیٰ خدمات فراہم کرتا ہے۔ دیلوئے کے تقریبا ایک لاکھ 82 ہزار ماہرین معیار فضیلت بننے کے عہد سے وابستہ ہیں۔

رابطہ: لارین مستریتا، گلوبل کمیونی کیشنز، دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ، +1-312-486-4259، +1-773-456-8191 (موبائل)، lmistretta@deloitte.com

Leave a Reply

Scroll To Top