Home / Business & Finance / آئی اے بی کینیڈا کی سابق صدر اور کینیڈا میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ صنعت کی آزمودہ کار شخصیت پالا گگنیک نے گلوبل سی ایم او کی حیثیت سے ایکسچینج لیب میں شمولیت اختیار کرلی

آئی اے بی کینیڈا کی سابق صدر اور کینیڈا میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ صنعت کی آزمودہ کار شخصیت پالا گگنیک نے گلوبل سی ایم او کی حیثیت سے ایکسچینج لیب میں شمولیت اختیار کرلی

ٹورنٹو، 22 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

ایکسچینج لیب نے آج اعلان کیا کہ 2012ء میں کینیڈین مارکیٹنگ ہال آف لیجنڈز میں شمار ہونے والی  اور کینیڈا میں 17 سال سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ صنعت سے وابستہ آزمودہ کار شخصیت پالا گگنیک اس کے نئے چیف گلوبل مارکیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کریں گی۔

گگنیک، جنہیں کینیڈا کی صنعت میں نہ صرف مشہور “گو-ٹو” ماہر اور ڈیجیٹل سیلز+مارکیٹنگ میں فکر انگیز رہنما  سمجھا جاتا ہے، بلکہ ایک کاروباری منتظم اور گرو بھی تور کیا جاتا ہے جو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ٹیمیں اور انقلابی ڈیجیٹل کاروبار تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نے ایکسچینج کی عمیق اور متحرک سینئر مینیجرز کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے جو پہلے ہی ادارے کو منافع کی جانب گامزن کر چکی ہے، اور صرف گزشتہ سال میں آمدنی میں 300 فیصد اضافہ کر چکی ہے۔

گگنیک، جن کے گزشتہ کاموں میں حال ہی میں آئی اے بی کینیڈا میں صدر کی حیثیت سے آٹھ سال، اور راجرز ویمنز گروپ آف ویب سائٹس میں وی پی کی حیثیت سے اضافی سات سال شامل ہیں – صارفین کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروگرامز کی اعزاز یافتہ موجد ہیں جن میں ایئرمائلز، گلیکسو اسمتھ کلائن، فورڈ، پرمالاٹ، پرویکٹر+گیمبل اور ہرشے جیسے متنوع ادارے شامل ہیں۔ وہ ڈیجیٹل کے حوالے سے تمام چیزوں کی آگہی فراہم کرنے میں ایک عالمی رہنما ہے، اور حال ہی میں کینیڈا بھر میں اور مشرق وسطیٰ میں کویت اور قطر میں کام کر چکی ہیں۔

گگنیک ایکسچینج لیب کے گلوبل سی ای او جیمز ایٹکن کو جوابدہ دیں گی، جو خود گزشتہ 15 سالوں میں ڈیجیٹل تشہیر میں ہونے والی متعدد پیشرفت میں آگے آگے رہے ہیں، جن میں ایونیو اے (1 x 1 پکسل کے بانی اور آج بھی زیر استعمال ایٹری بیوشن ماڈل) کے آغاز اور آئی پی او، میڈیا بروکرز اے نیٹ ورک اور اٹلس ڈی ایم ٹی (دونوں بعد میں مائیکروسافٹ نے حاصل کیے، جبکہ اٹلس کو حال ہی میں فیس بک نے حاصل کیا ہے) میں شمولیت شامل ہیں۔

ایٹکن کہتے ہیں کہ “پالا  کی قوت اور ذاتی برانڈ عین اسی کی عکاسی کرتا ہے جو ایکسچینج لیب کرتا ہے، ہم اسے ایک بہترین جوڑ سمجھتے ہیں۔ مثال کے طور پر پالا ڈیجیٹل انڈسٹری میں اپنی غیر متعصبانہ فکری قیادت اور صارفین کے لیے کیا چیز کام کر سکتی ہے اس کی ہمہ وقت تلاش اور رابطے پر توجہ کے باعث مشہور ہے، جو ایکسچینج لیب کے میڈیا متعلقہ اور نتائج متحرک طریقے سے مکمل میل کھاتی ہے جس کےذریعے وہ تشہیر کی عملی سائنس سے صارفین کو تقویت دے رہے ہیں۔ وہ مسائل کو حل کرنے والے اور جدید حل تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ مشہور ہیں ان تمام کاروباروں میں جو انہوں نے بنائے، جو اس ٹیم کو بیان کرتی ہے جس نے یہ کام کیا، مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سہارا بننے والے ڈیٹا کی بنیاد پر مہماات کی تفہیم اور فوری آپٹمائزنگ دونوں میں، اس لیے صارفین براہ راست اور فوری طور پر نہ صرف ہماری جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بلکہ ہماری مجموعی ایکسچینج لیب ٹیم کے گہرے مارکیٹنگ تجربے سے بھی۔”

نئے عہدے میں (جو فوری طور پر موثر ہوگا)، گگنیک ادارے کے عالمی مارکیٹنگ اہداف اور حکمت عملی کو مرتب کرنے اور اس کی قیادت کرنے کی ذمہ دار ہوں گی، جبکہ عالمی اور ملکی جنرل مینیجرز اور مارکیٹنگ ٹیموں کے ساتھ مل کر مقامیانے اور نافذ کرنے کا کام بھی کریں گی۔ وہ ایکسچینج لیب کے لیے عالمی مبلغ کا بھی کردار ادا کریں گی کیونکہ ادارہ اپنے کاروبار کے نئے پہلو جاری کر رہا ہے اور نئی مارکیٹوں تک توسیع اختیار کررہا ہے۔

2007ء میں برطانیہ میں قائم ہونے والا ایکسچینج لیب برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور استنبول میں دفاتر رکھتا ہے اور دنیا بھر کی 29 مارکیٹوں میں 250 سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتاہے۔ اس کی خصوصی ملٹی پلیٹ فارم اور ملٹی مارکیٹ رسائی – ڈیٹا اور تجربے سے چلنے والی مہماتی تجزیے اور آپٹمائزیشن کا ملاپ—ایکسچینج لیب کو اداروں اور مشتہرین کو پروگرامیٹک بائنگ میدان میں کسی بھی دوسرے ادارے کے مقابلے میں کم خرچے میں موثر انداز سے کامیابی حاصل کرنا ممکن بناتا ہے۔

تصویر مع کیپشن: “پالا گگنیک، گلوبل سی ایم اے، دی ایکسچینج لیب (سی این ڈبلیو گروپ/دی ایکسچینج لیب)”۔ تصویر یہاں دستیاب ہے: http://photos.newswire.ca/images/download/20130722_C8764_PHOTO_EN_29181.jpg

مزید معلومات کے لیے:

پالا گگنیک، ٹیلی فون: +1-416-845-6994، ایکسچینج لیب پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.theexchangelab.com

Leave a Reply

Scroll To Top