Home / Technology / موبائل گیم پیش کرنے والے ادارے گیم مائن نے جنوبی افریقہ کی مشہور موبائل کمپنی ووڈاکام سے شراکت دار کرلی

موبائل گیم پیش کرنے والے ادارے گیم مائن نے جنوبی افریقہ کی مشہور موبائل کمپنی ووڈاکام سے شراکت دار کرلی

یہ شراکت داری ووڈاکام کی سب سے بڑی جنوبی افریقی موبائل مارکیٹ کے لیے سبسکرپشن کی بنیاد پر اشتہاروں سے پاک گیم مائن کے موبائل گیمز کی متنوع فہرست فراہم کرے گی۔

لاس اینجلس، 3 جولائی 2017ء / پی آر نیوزوائر/– موبائل گیم پیش کرنے والا امریکی ادارے گیم مائن انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی افریقی موبائل کیریئر ووڈاکام گروپ کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ شراکت داری ووڈاکام کی بڑی جنوبی افریقی موبائل مارکیٹ کے لیے سبسکرپشن کی بنیادی پر گیم مائن کی وسیع فہرست فراہم کرے گی۔ تعارفی آزمائشی مدت کے دوران گیم مائن ووڈاکام کے صارفین کو اپنے اشتہارات سے پاک موبائل گیمز کی منتخب فہرست بالکل مفت پیش کر رہا ہے جس میں موبائل گیمز کی سب ہی اقسام کے 175 سے زائد گیمز شامل ہیں۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_zj3390yz/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

http://mma.prnewswire.com/media/529952/GameMine_Vodacom.jpg

گیم مائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیئل اسٹار نے کہا کہ “گیم مائن جنوبی افریقہ کے فروغ پاتی موبائل مارکیٹ کی اہمیت اور منفرد قدر کو ادارے کی مصنوعات کے لیے موزوں آبادی نیز افریقی براعظم کے پورے شعبہ موبائل کے لیے ابتدائی رجحان کا اشارہ سمجھتا ہے۔ ووڈاکام اولین جنوبی افریقی موبائل کیریئر اور دنیا بھر کے موبائل کیریئر میں ایک منفرد مقام حاصل رکھنے والا ادارہ ہے۔ اسی لیے ہم اس شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں اور ووڈاکام کے جنوبی افریقی صارفین کو اپنے منتخب موبائل گیمز کی فہرست فراہم کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔”

صارف کاروباری شعبے کے سربراہ نیمپنی مابونڈا نے کہا کہ “ووڈاکام میگ یور ڈے پروموشن میں گیم مائن کے ساتھ شراکت داری پر بہت پرجوش ہے۔ میگ یور ڈے صارفین کے ساتھ ہونے والی متعدد گفتگو اور یہ جاننے کا نتیجہ ہے کہ وہ ووڈاکام کے خاندان کا حصہ رہنے کے لیے مزید کونسی سہولیات چاہتے ہیں۔ یہ انتہائی سستے انداز میں ڈیجیٹل کانٹینٹ فراہم کرنے کی خدمات کے ہمارے عہد کا بھی حصہ ہے۔ ہمارے لیے اصل انفرادیت ہمارے نیٹ ورک کا معیار، طاقت اور قابل بھروسہ ہونا ہے۔ یہ اس طرح کی پروموشن کے لیے خاص کر اہم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بناسکے کہ ہمارے صارفین بغیر کسی نیٹ ورک تعطل کے اپنے من پسند پلیٹ فارمز کے مزے لینے کا بہترین تجربہ حاصل کریں۔ ووڈاکام نیٹ ورک کے صارفین تیز تر اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ رفتار کا لطف اٹھائیں گے جس سے کسی بھی سوشل یا ڈیجیٹل پلیٹ پر ان کا تجربہ بہتر ہوگا۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_iribzuky/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

شراکت داری گیم مائن کے عالمی سب اسکرائبرز کی تعداد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی موبائل کیرئیر مارکیٹ میں اس کی تشہیر میں نمایاں اضافہ کرے گی جبکہ ووڈاکام کے جنوبی افریقی آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کو گیم مائن کے اپنی مثال آپ موبائل گیمز، جو تمام کے تمام مکمل انلاک اور اشتہارات کے بغیر فراہم کیے جارہے ہیں ، تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

گیم مائن کے بارے میں

گیم مائن موبائل گیم پیش کرنے والا امریکی ادارہ ہے جس کا صدر دفتر لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔ گیم مائن موبائل گیم تخلیق کرنے، لائسنس دینے اور خریدنے کے بعد 135 سے زائد ممالک میں موجود صارفین کے لیے سبسکرپشن کی بنیاد پر موبائل گیم مارکیٹوں میں فراہم کرتا ہے۔ ذہین ڈیویلپرز اور گیمز کے ماہرین پر مشتمل عالمی نیٹ ورک، شعبے کے متعدد مشہور موبائل کیریئر کے ساتھ شراکت داری اور گوگل پلے پر موجودگی کے ساتھ گیم مائن گیمنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کی وسیع فہرست کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے متنوقع اقسام کے موضوعاتی-بنیاد پر موبائل گیمنگ پورٹل فراہم کر رہا ہے۔

ویب سائٹ: https://www.gamemine.com/

سوشل:
https://www.facebook.com/GameMinesocials
https://twitter.com/gameminesocials
https://www.instagram.com/gameminesocials/?hl=en

تصویر –  http://mma.prnewswire.com/media/529952/GameMine_Vodacom.jpg
لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/519848/Gamemine_Logo.jpg

Comments are closed.

Scroll To Top