Home / General / ستمبر میں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ شنگھائی کے لیے تیاری کرتا ہوا

ستمبر میں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ شنگھائی کے لیے تیاری کرتا ہوا

شنگھائی، 29 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (سی آئی ایف ایف) 7 ستمبر کو ہونگ چیاؤ، شنگھائی میں قومی نمائش و کنونشن مرکز (این ای سی سی) میں 38 وی سی آئی ایف ایف (شنگھائی) کا آغاز کرے گا۔ چار روزہ سی آئی ایف ایف (شنگھائی) خزاں نمائش فرنیچر صنعت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرے گی جو گھریلو فرنیچر، دفتری فرنیچر، گھریلو سجاوٹ و گھریلو کپڑے، آؤٹ ڈور اور تفریح اور ساتھ ساتھ مشینری اور خام مال ظاہر کرے گی۔

The China International Furniture Fair (CIFF) will open the 38th CIFF (Shanghai) on September 7 at the National Exhibition and Convention Center (NECC) in Hongqiao, Shanghai.

تصویر: http://photos.prnasia.com/prnvar/20160729/0861607645

معروف فرنیچر میلہ مارچ میں 37 ویں سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) بہار میلے کے ساتھ مکمل ہوا تھا، جس نے سیر حاصل 8 روزہ میلے کے دوران 168,881 مہمانوں کے ساتھ 3,868 نمائش کنندگان کی توجہ مبذول کروائی۔ سی آئی ایف ایف (شنگھائی) مخصوص فرنیچر اور اسمارٹ فرنیچر کو نمایاں کرے گا، جو عالمی فرنیچر صنعت کے دو ابھرتے ہوئے رحجانات ہیں۔

“بڑے پیمانے کی زيادہ نمائشی بڑے شہروں میں مرتکز ہیں،اپنے نمائش کنندگان اور خریداروں کے لیے ہمارا فراہم کردہ اعلیٰ معیار کا پلیٹ فارم فرنیچر صنعت کی تمام کڑیوں کو منسلک کرنے میں مدد دیتا ہے،  ہمیں آئندہ سی آئی ایف ایف (شنگھائی) سے پوری امید اور توقع ہے کہ اس میں درجنوں بین الاقوامی برانڈز پیش ہوں گے ساتھ ساتھ اسمارٹ گھر کو خاص بنانے کی رحجان سازی بھی۔”

فرنیچر صنعت کے رحجانات میں پیش پیش سی آئی ایف ایف (شنگھائی) زیادہ خاص اور ذاتی مصنوعات پیش کرے گا جو مارکیٹ طلب کو پورا کرتی ہیں، اسمارٹ فرنیچر پر خصوصی توجہ لا رہی ہیں کیونکہ کئی روایتی فرنیچر ساز اب نئے ڈیزآئن میں جدید ٹیکنالوجی شامل کر رہے ہیں جبکہ جدید ڈیجیٹل پیداوار میں تبدیلی کے لیے نئے پیداواری نمونوں کو اختیار کر رہے ہیں۔

سی آئی ایف ایف میں جدید گھریلو فرنیچر کا شو درجنوں مغربی و مشرقی برانڈز کو پیش کرے گا جن میں امریکا سے ایشلی، لائف اسٹائل، گلوبل ویوز اور اٹرموسٹ، اٹلی سے شیتو دے، بیس، ایس سی ایم اور کیفلا، جرمنی سے ہوماگ، آسٹریلیا سے بیئرڈ، بوری اور لاؤنج انوویشن ساتھ ساتھ چین سے لینڈبونڈ، چومی، کوکا ہوم اور مزید شامل ہیں۔

ستمبر میں اٹلی، امریکا، جرمنی، روس، بیلجیئم، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور ترکی سے عالمی خریدار گروپ سی آئی ایف ایف (شنگھائی) میں جمع ہوں گے، برانڈ اداروں کی جانب سے تسلیم شدہ وی آئی پی خریدار مفت رہائش حاصل کریں گے۔ ڈیزائنر، ماہر تعمیر، ریئل اسٹیٹ ماہر اور فرنیچر ڈیلر گروپس بھی کاروباری گفتگو کے لیے سی آئی ایف ایف (شنگھائی) میں موجود ہوں گے۔

سی آئی ایف ایف (شنگھائی) ہونگ چیاؤ میں این ای سی سی میں ہوگی یہ علاقہ ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ اور ہونگ چیاؤ ریلوے اسٹیشن کو ملانے والےہونگ چیاؤ ٹرانسپورٹیشن ہب سے صرف 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سو جنگ ڈونگ اسٹیشن پر میٹرو لائن 2 پکڑ کر کمپلیکس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ میلہ ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور نقل و حمل کے دیگر مراکز سے میلےکے لیے آزاد اور براہ راست شٹل سروس بھی چلائے گا۔

این ای سی وی کو اب ہونگ چیاؤ میں مکمل قابل عمل کمرشل مراکز اور انٹرکانٹی نینٹل کی مدد حاصل ہے: شنگھائی این ای سی سی ستمبر میں نمائش کنندگان اور خریداروں کو بہترین نمائشی تجربہ فراہم کرنے کے لیے کھلے گا۔

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

چین میں پہلے اور سب سے بڑے فرنیچر میلے کی حیثیت سے 38 واں سی آئی ایف ایف کا اہتمام چین کا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ اور لائٹ انڈسٹری پروڈکٹس اینڈ آرٹس-کرافٹس اور میزبانی چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چوایگزی بیشن جنرل کارپوریشن کرے گا۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160729/0861607645

Comments are closed.

Scroll To Top